• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر شیخ سید طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
پروفیسر ڈاکٹر شیخ سید طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ

بریلویت چھوڑ کر اپنے بھائی ڈاکٹر سید شفیق الرحمان مصنف ”نماز نبوی“ دارالسلام کے ساتھ اہلِ حدیث ہوئے۔

پیدائش
شیخ حفظہ اللہ 1959ء کو چارسدہ پشاور میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد اپنے آبائی گاؤں سرائے سدھو خانیوال میں منتقل ہوئے اور بچپن وہیں گزارا۔

تعلیم
میٹرک تک تعلیم گاوں میں حاصل کی اور ایف ایس سی کے لیے بہاولپور SE کالج میں داخلہ لیا اور وہیں سے FSC کی ڈگری لی۔ وہیں بہاولپور سے ہی آپ نے B.A اور M.A [ اسلامیات ] کی ڈگریاں لیں. P.H.D کی ڈگری آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے مکمل کی.

دینی تعلیم
آپ نے دینی تعلیم پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ سے حاصل کی۔ آپ کا شمار حافظ صاحب کے خصوصی شاگردوں میں ہوتا ہے۔

تدریس
آپ بطور پروفیسر ایگری کلچر زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تعینات ہوئے۔

دینی ذمہ داریاں
1۔ خطیب مسجد صفا اہل حدیث سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی۔
2۔ چیئرمین محمدی ویلفیئر ٹرسٹ۔
3۔ مدیر المعهد الاسلامي اسلام آباد۔
4۔ سرپرست اعلیٰ مرکزی جمیعت اہل حدیث ضلع راولپنڈی۔

ویڈیوز
شیخ کے خطبات جمعہ اور مناظرے باقاعدہ ویڈیوز میں محفوظ ہیں جو اس چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصانیف
آپ نے اردو اور عربی زبان میں کئی ایک کتابیں اور رسائل تصنیف فرمائے جو درج ذیل ہیں۔
1۔ مختصر کتب الستة عربي۔
2۔ جماعة التبليغ عربي۔
3۔ الديوبندية تعریفھا و عقائدھا عربي۔
4۔ التعليق على كتاب المهند على المفند عربي۔
5۔ تبیلغی جماعت کے عقائد۔
6۔ دیوبندیت تاریخ و عقائد۔
7۔ فقہ حنفیہ کی حقیقت۔
8۔ بارود۔
9۔ قرآنی تعویذ کا حکم۔
10۔ آئیے عقیدہ سیکھیے۔

اللہ شیخ کو صحت کاملہ عاجلہ سے نوازے اور ایمان والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

مزید تفصيل کے لیے ملاحظہ ہو۔

{ ہم اہلِحدیث کیوں ہوئے؟= محمد طیب محمدی =ص 593/625 }
 
Top