ملک سکندر نسوآنہ
رکن
- شمولیت
- اپریل 05، 2020
- پیغامات
- 107
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 54
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف راجووالوی حفظہ اللہ
بندہ ناچیز عبدالرحمن یوسف نے 1973ء میں میٹرک کے بعد دس سال مسلسل دینی تعلیم حاصل کی۔
دوسال 1973 تا 1975ء دارالحدیث راجووال میں ' ایک سال 1976ء جامعه محمدیہ اوکاڑہ میں ' دوسال 1977تا 1978ء جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں ' ایک سال 1979ء جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں اور چار سال 1980 تا 1983ء مدینہ منورہ میں الحمدلله على ذالك.
دس سال کے اس دورانیہ میں کسی أستاذ محترم سے جسمانی سزا تو دورکی بات ہے سرزنش بھی نہیں ہوئی۔
بعدازاں 1983ء سے تاحال ( 2024ء) اکتالیس سال تدریس کا موقع ملا ہے اس دوران ایک سال 1984ء دارالحدیث راجووال ' تین سال 1985تا 1988ء جامعہ قدوسیہ کوٹ رادھا کشن ، تین سال1988تا1990ء گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال ، گیارہ سال 1990تا2001ء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ' تیرہ سال2002 تا 2015ء دارالحدیث راجووال ' چھ سال 2006 تا 2012ء جامعہ أبوبکر کراچی اور تیسری بار دارالحدیث راجووال میں ساڑھے بارہ سال2012ء تا حال مختلف سطح کے طلبہ کو پڑھانے کا موقع ملا جو ہنوز جاری ہے ۔
اس دوران کسی بھی طالب علم پر ڈنڈے چلانا تو دور کی بات تھپڑ مارنے کی بھی نوبت نہیں آئی ، صرف اور صرف زبانی سرزنش اور بطور سزا طالب علم کو کچھ دیر کھڑا رکھتا ہوں۔
ولله الحمد۔