• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پناہ مانگنے والوں کی بہترین دعا

ٹائپسٹ

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
987
پوائنٹ
86
حضرت ابن عباد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا: کیا میں تمہیں پناہ مانگنے والوں کی بہترین دعا نہ بتاؤں؟
صحابی نے عرض کیا، کیوں نہیں یا رسول اللہ ﷺ : آپ ﷺ نے فرمایا:
۱) قل اعوذبرب الفلق
۲) قل اعوذبرب الناس
یہ دونوں سورتیں پناہ مانگنے والی ہیں۔
(نسائی، الاستعاذہ، من عین الجان( ۵۰۲۰)(۵۴۹۴)
نوٹ: رسول اللہ ﷺ آندھی اور طوفان وغیرہ کے وقت ان دو سورتوں کو پڑھا کرتے تھے۔ اور آپ ﷺ نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو ان کے پڑھنے کی وصیت بھی فرمائی۔ (مشکوة للالبانی، فضائل القرآن (۲۱۶۲)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ما شاء اللہ لا قوۃ الا باللہ!
قرآن وحدیث کے صحیح نصوص پر مشتمل یہ چھوٹی چھوٹی پوسٹس ہزاروں صفحات پر پھیلی ہوئی فلسفیانہ کتابوں اور آرٹیکلز وغیرہ کے مقابلے میں کتنی مفید اور بہترین ہیں، اس کا ہم شمار نہیں کر سکتے، یہ صرف اللہ ہی جانتے ہیں، ایسی پوسٹس شیئر کرنے والے حضرات اللہ کے ہاں بہت بڑے اجر کے مستحق ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ
« نضر الله امرء سمع منا شيئا وبلغه كما سمعه فرب مبلغ أوعى من سامع » ... قال السيوطي في التدريب 2 / 173: إنه متواتر
اللہ ایسے شخص کو خوش وخرم رکھیں جو ہم (نبی کریمﷺ) سے کچھ سن لے، اور پھر جیسے سنا ویسے ہی آگے پہنچا دے۔ جن کو پہنچایا جائے ان میں سے کتنے ہی لوگ سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں!
 
Top