• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پچھلی صف میں جگہ نہ ہونے کی صورت میں یا دوسری صف میں اکیلے کھڑے ہونے سے بچنے کیلئے امام کے ساتھ ہی ک

ضحاک

مبتدی
شمولیت
فروری 06، 2012
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
23
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال :
کیا دوسری صف میں اکیلے کھڑے ہونے کے ڈر سے ایک یا دو بھائی امام صاحب کے ساتھ بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ؟جبکہ پہلی صف میں بھی جگہ نہیں ہے ، وضاحت کیجیے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
نمازی کا حکم یہی ہے کہ پہلی صفوں کو مکمل کرے اور اگر پہلی صف میں جگہ نہ ملے تو دوسری صف میں کھڑا ہو جائے۔ اگر کوئی شخص دوسری صف میں اکیلا ہو اور پہلی صف میں جگہ موجود نہ ہو تو اسے اکیلے نماز پڑھ لینی چاہیے یا نہیں؟ اس بارے فقہا کا اختلاف ہے:
حنفیہ کا کہنا یہ ہے کہ وہ انتظار کرے۔ اور اگر دوسرے شخص کے آنے کی امید نہ ہو تو اگلی صف سے کسی شخص کو کھینچ لے۔
شافعیہ کا قول یہ ہے کہ اس شخص کو اگلی صف میں سے کسی سمجھدار نمازی کو پیچھے کھینچ کر دو آدمیوں کی صف بنا لینی چاہیے۔
حنابلہ کا موقف ہے کہ اگر نمازی پہلی صف میں جگہ نہ پائے تو کیا امام کی دائیں جانب کھڑا ہو جائے اور اس کے لیے وہ صحیح مسلم کی اس روایت سے بھی استدلال کرتے ہیں کہ جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی کے آخری ایام میں بیماری سے کچھ تندرستی حاصل ہونے کی صورت میں حضرت ابو بکر کی امامت کے دوران ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔
مالکیہ کا قول یہ ہے کہ وہ اکیلا نماز پڑھ لے کیونکہ یہ عذر کی صورت ہے اور عذر میں ایسا کرنا جائز ہے۔ راقم کا رجحان اسی قول کی طرف ہے۔ اور جس روایت میں یہ بیان ہے کہ اکیلے کی نماز نہیں ہوتی تو اس سے مراد یہ ہے کہ جب اگلی صف میں جگہ ہو تو اکیلے کی نماز نہیں ہوتی۔ اقتضا النص کا تقاضا یہی معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں:
موقع الإسلام سؤال وجواب - الصلاة خلف الصف منفرداً
http://www.islamweb.net/fatwa/index.php?page=showfatwa&Option=FatwaId&Id=14806
 
Top