• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پڑھتا جا اور شرماتا جا !!! ( سیکولر استاد کی محترمہ سے بدتمیزی) ضرور پڑھیں -

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سبحان اللہ ۔ دوسروں کو تنگ نظر ، سطحی سوچ ، اور تشدد پسند قرار دینے والے کس قدر وسیع الظرف واقع ہوئے ہیں ۔
حقیقت تو یہ ہے کہ بہت سارے لوگ جو اسلام پسند لوگوں کو اسلامی نظریات کی دعوت و تبلیغ یا دفاع پر ’’ تشدد پسند ‘‘ جیسے القابات سے نوازتے ہیں وہ بذات خود اپنی رائے اور ہٹ دھرمی کے خلاف ایک لفظ بھی سننا برداشت نہیں کرتے ۔
یہ تو الحمد للہ ایک اسلامی فورم ہے اس لیے یہاں ایسی صورت حال پیش نہیں آتی ۔ میں کچھ عرصہ ایسے ایک فورم پر گیا ہوں جس میں ’’ دین بیزار ‘‘ لوگوں کا راج رہتا ہے ، دوسروں کو روشن خیالی اور اظہار آزادی رائے کا درس دینے والے اس قدر تنگ ظرف واقع ہوئے ہیں کہ الأمان والحفیظ ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بلکل درست بات ہے۔۔۔
پاکستان میں "حجاب" ایک بدنام تصور سمجھا جاتا ہے۔۔۔اور ایسے ماحول میں جو خواتین حجاب کی پابندی کرتی ہیں انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اللہ تعالی انھیں توفیق دیتا رہے۔آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اس بارے محترم خضر حیات کی بات بڑی زبردست ہے کہ خود تو غلط افکار کے لئے جتنی شدت دکھا دیں وہ شدت پسندی پسند ہے مگر ہم صحیح افکار کے لئے کوئی شدت دکھا دیں تو ----
یہ وہی حالت مجھے نظر آتی ہے کہ ایک گاؤں کا آدمی کہیں شہر میں گیا تو اسکے پیچھے کتے لگ گئے اسنے نیچے جھک کر پتھر اٹھانا چاہا تو پتا چلا کہ پتھر زمین میں دنسا ہوا ہے تو اس نے کہا
ان عقل کے اندھوں نے کتے کھلے چھوڑے ہوئے ہیں اور پتھر باندھے ہوئے ہیں

بالکل ایسے ہی ایسے دانشوروں کو تو معاشرے نے کھلا چھوڑا ہوا ہے اور ہماری ایمان والی برقع پوش بہنوں اور داڑھی والے بھائیوں کو شدت پسندی کی گالی میں جکڑا ہوا ہے
اللہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے امین
 
Top