makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
ایک طرف فلسطین میں تحریکِ انتفاضہ زور پکڑتی جا رہی ہے تو دوسری طرف نہتے مگر اولوالعزم شامیوں نے نصیری حکمرانوں کی نیندیں غارت کر دی ہیں۔ ظلم کی رات اب سپیدہ ءسحر کے دیدار کی خاطر مزید صبر کرنے سے عاجز ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ۔ ۔ آپکے عرب بھائی بہن تو جنت کا سودا کر کے سرخرو ہوچکے۔ ۔ ۔اب بیدار ہونے کی باری آپکی ہے۔ ۔ ۔ایفائے عہد کا یہ موقع شاید آپکو دوبارہ نہ ملے۔ ۔ ۔ایک جانب صہیونی زندانوں میں قید آپکے اپنے آپکی راہیں تک رہے ہیں۔ ۔ ۔ تو دوسری طرف اھلِ شام کی آنکھوں میں امیدوں کے دیپ ابھی بجھے نہیں۔ ۔ ۔ اپنے بھائیوں کے چھلنی جسموں سے اٹھنے والی بارود کی مشک وعنبر سی مہک کومحسوس کیجیے، اپنی بہنوں کی مسکان میں پنہاں کرب کو پہچانئے۔ ۔ ۔انکے تھوڑے کہے کو زیادہ جانئے۔ ۔ ۔بسا اوقات خاموشی ہی زبان بن جایا کرتی ہے اور اس وقت یہ زبانِ حال پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ امتِ محمد کے جانشین کہاں ہیں؟ ہے کوئی جو اس پکار پر لبیک کہے؟ ہے کوئی جو ڈوبتی نبضوں کو زندگی کی طرف لوٹانے کیلئے مسیحا بن کر آئے؟ہے کوئی جوہچکولے کھاتی کشتی کا ناخدا بننے کا بیڑا اٹھائے؟ اس سے قبل کہ زندگی آپ سے دامن چھڑا لے،قبلۂ اول کی بازیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیجیے، جہاں مسجدِ اقصی کی تراب توحید کے علمبرداروں کی جبینوں کے لمس سےایک بار پھرآشنا ہونے کیلئے بیقرار ہوئی جاتی ہے! وہاں حمص اور بابا عمرو کے منبرومحراب اعلائے کلمتہ اللہ کی گونج سننے کیلئے بیتاب ہیں!
(ایقاظ کی ایک تحریر جو غالبا ہم سب کے لیئے یکساں اہمیت کی حامل ھے)
(ایقاظ کی ایک تحریر جو غالبا ہم سب کے لیئے یکساں اہمیت کی حامل ھے)