• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیغام قرآن و حدیث کا نیا ایڈیشن

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
پیغام قرآن و حدیث کا نیا ایڈیشن نومبر 2014 میں شائع ہورہا ہے۔ 928 صفحات کی اس کتاب میں دو کتب یعنی پیغام قرآن اور پیغام حدیث شامل ہیں۔ پیغام قرآن الحمد سے والناس تک مکمل قرآن کا آسان اردو مفہوم کی بالترتیب موضوعاتی درجہ بندی اور اوامر و نواہی کی نشاندہی پر مشتمل ہے جبکہ پیغام حدیث میں بخاری شریف کے جملہ کتب کی تلخیص کے ساتھ ساتھ صحاح ستہ سے اضافی احادیث کی موضوعاتی درجہ بندی، اوامر و نواہی کی نشاندہی کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ ہدیہ صرف 1050 روپے ہے۔ ایصال ثواب اور فی سبیل اللہ تقسیم کے لئے دس، بیس، پچاس اور سو کتب کے سیٹ 52 فیصد رعایت پر دستیاب ہیں۔ چند کتابیں صرف کراچی کے حسب ذیل بک شاپ سے معمول کی رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں۔
http://www.paighamequran.com/pq/contact.html
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
حضور نبی اکرمﷺ خطبۂ جمعہ میں اکثر فرمایا کرتے تھے’’ سب سے بہترین بات اﷲ کی کتاب ہے اور سب سے بہترین راستہ محمد ﷺ کا راستہ۔‘‘ اِسی طرح علامہ اقبال کا یہ فارسی شعر بھی زبان زدعام ہے:
مصطفیٰ برساں خویش کہ دیں ہمہ اوست
اگر بہ اُو نرسیدی تمام بو لہبیت​
جس طرح قرآن پاک زبانِ نبیﷺ سے ادا ہوا اور لوگوں نے اِسے محفوظ کیا، اِسی طرح احادیث بھی براہ نطق آشکارا ہوئیں اور صحابہ کرامؓ نے احتیاط سے انہیں محفوظ کر لیا۔ عمل کے اعتبار سے مسلمانوں کو دونوں کی ضرورت تھی کیونکہ قرآن کے احکامات مجمل ہیں اوراحادیث کے مفصل۔
اسلامی قوانین کے یہی دو اہم ترین ماخذ زیر تبصرہ کتاب کے موضوع ہیں۔ جناب یوسف ثانی نے جس عرق ریزی، جاں فشانی اور تحقیق سے قرآن و حدیث کے مطالب اکٹھے کیے ہیں، وہ اِن کے کمالِ فن کا ثبوت ہے۔ اُمید ہے کہ یہ سعی و کاوش ان کے لیے توشۂ آخرت بنے گی۔
یہ کتاب یوں بھی اہمیت رکھتی ہے کہ کتاب و سنت پر عملِ پیہم ہی نے مسلمانوں کو دُنیا میں سربلندی و وُقعت عطا کی تھی۔ جب اُن سے استفادہ ترک کر دیا گیاتو مسلمان ایسے قعرِ مذلت میں گرے کہ پھر سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ اب بھی نسخہ تو وہی ہے، اگر مسلمان بخلوص و رغبت اِسے استعمال کریں تو بگڑی پھر سنور سکتی ہے۔ نہ چاہیں تو جو اُن کی رضا!
اِس وقت پورا عالمِ اسلام اغیار کے پنجۂ خونی میں جکڑا ہوا ہے۔ ایک حدیث میں بتایا گیا ہے کہ ایک وقت آئے گا، جب اغیار تمہیں (مسلمانوں کو) اِس طرح جنگ کی دعوت دیں گے جیسے کوئی کسی کو دستر خوان پردعوتِ طعام دیتا ہے۔ تاہم دعوتِ حق کا پیغام پہنچانا فرض اوّل ہے جو بہرِ صورت کرتے رہنا ہے، نتائج اﷲ رب العالمین کی دسترس میں ہیں۔
اِس بابرکت کاوش کے لیے جناب یوسف ثانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جس سہل اور خوبصورت انداز میں اُنہوں نے عامۃ المسلمین کو دینِ حق کے اصل ماخذ کی طرف رُجوع ہونے کی دعوت دی ہے، وہ لائق تحسین ہے۔
تبصرہ: محمود جمال (اردو ڈائجسٹ، لاہور)
اصل مآخذ
 
Top