• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیغام ٹی وی کو آپ کی ضرورت ہے!

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
پیغام ٹی وی کے لیے ہمیں خاص طور پر اینکر پرسنز اور عموماً سپیکرز کی ضرورت رہتی ہے۔
ہمارے پاس بہت سارے لوگ آتے ہیں لیکن شاید کیمرے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔
اراکین فورم میں سے جو بھی پیغام ٹی وی پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہے اس کے لیے ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے۔
پیغام ٹی وی ہم سب کا اپنا چینل ہے۔ اس حوالے سے اگر آپ کی کوئی تجاویز و آراء ہوں تو ضرور شیئر کیجئے۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اس كى علاوه ہمیں پیغام ٹی وی کے لیے ایک ماہر عربی کی ضرورت ہے جو عربی سے اردو اور اردو سے عربی سے ترجمہ کر سکیں۔
اس کے علاوہ عربی میں خطوط لکھ سکیں اور عربی مہمانوں سے گفتگو بھی کر سکیں۔
فاضل مدینہ یونیورسٹی ہوں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
پیغام ٹی وی کے لیے ہمیں خاص طور پر اینکر پرسنز اور عموماً سپیکرز کی ضرورت رہتی ہے۔
آپ اس حوالے سے جن جن لوگوں کی آپکو ضرورت ہے انکے بارے میں کچھ تفصیل لکھ دیں کہ کیا کیا ہونا ان لوگوں میں ضروری ہے اور کام کس طرح کا ہے وغیرہ ۔۔۔۔۔
اس طرح اراکین کو سمجھنے اور فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہمارے پاس بہت سارے لوگ آتے ہیں لیکن شاید کیمرے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔
اگر ان افراد کو تربیت دی جائے تو ان شاءاللہ ناکامی نہیں ہو گی کیونکہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے انسان کے پاس اس کام کا تجربہ نہیں ہوتا ۔۔لیکن ہر ادارہ تجربے کی بنیاد پر افراد کو ترجیح دیتا ہے ۔۔کیا خوب بات ہے کہ ۔۔
’’کام کے لئے تجربے کی ضرورت ہے جو ہر کوئی مانگتا ہے ۔۔۔۔ اور تجربہ کے لئےکام کا ملنا ضروری ہے جسے کوئی نہیں دیتا ۔۔۔‘‘
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
پیغام ٹی وی کے لیے ہمیں خاص طور پر اینکر پرسنز اور عموماً سپیکرز کی ضرورت رہتی ہے۔
ہمارے پاس بہت سارے لوگ آتے ہیں لیکن شاید کیمرے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔
اراکین فورم میں سے جو بھی پیغام ٹی وی پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہے اس کے لیے ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے۔
پیغام ٹی وی ہم سب کا اپنا چینل ہے۔ اس حوالے سے اگر آپ کی کوئی تجاویز و آراء ہوں تو ضرور شیئر کیجئے۔
جناب عالی!سوچ سمجھ کر بات کریں!!آپ کو کن افراد کی ضرورت ہے وہ آپ نے مجھے بتائی ہوئی ہے اس لیے ہوا میں اڑنے کی کوشش نہ کریں اور صاف صاف لفظوں میں لکھی کہ آپ کو لوڈرز چاہییں۔ہا ہا ہا
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
آپ اس حوالے سے جن جن لوگوں کی آپکو ضرورت ہے انکے بارے میں کچھ تفصیل لکھ دیں کہ کیا کیا ہونا ان لوگوں میں ضروری ہے اور کام کس طرح کا ہے وغیرہ ۔۔۔۔۔
اس طرح اراکین کو سمجھنے اور فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی
دراصل پیغام ٹی وی پر دو طرح کے پروگرام ہوتے ہیں۔ ایک صورت سنگل لیکچرز کی ہے جس میں لیکچر کے انداز میں سپیکر بولتا چلا جاتا ہے۔ دوسری صورت ٹاک شو کی ہے جس میں ایک اینکر ہوتا ہے اور ایک، دو یا تین مہمان ہوتے ہیں۔
اصل میں ہمارے پاس جو اینکرز یا مہمان آتے ہیں وہ پیغام ٹی وی کے مستقل ملازم نہیں ہوتے۔ جب پروگرام کرنا ہوتا ہے تو انھیں سٹوڈیو بلوا لیتے ہیں اور تھوڑا بہت خرچ دے دیتے ہیں۔
پیغام ٹی وی میں اسی طرح کے اینکرز اور سپیکرز کی ضرورت ہے۔ جو اچھا بولنے والے ہوں۔ تجربہ چاہے نہ بھی ہو لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کیمرے کے سامنے اچھا بول سکتے ہیں اور پروگرام ہوسٹ کر سکتے ہیں تو وہ ضرور پیغام ٹی وی سٹوڈیوز تشریف لائیں۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
جناب عالی!سوچ سمجھ کر بات کریں!!آپ کو کن افراد کی ضرورت ہے وہ آپ نے مجھے بتائی ہوئی ہے اس لیے ہوا میں اڑنے کی کوشش نہ کریں اور صاف صاف لفظوں میں لکھی کہ آپ کو لوڈرز چاہییں۔ہا ہا ہا
حافظ صاحب جب پیغام ٹی وی کے لیے لوڈرز کی ضرورت تھی اس وقت آپ سے رابطہ کیا تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔
اب تو کسی سمجھدار آدمی کی ضرورت ہے اس لیے آپ کو زحمت نہیں دی۔ ہاہاہا
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
خضر حیات بھائی پوسٹ کو صرف پسند ریٹ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ کوئی صاحب ڈھونڈ کے دیجئے اپنے جیسے!
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
حافظ صاحب جب پیغام ٹی وی کے لیے لوڈرز کی ضرورت تھی اس وقت آپ سے رابطہ کیا تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔
اب تو کسی سمجھدار آدمی کی ضرورت ہے اس لیے آپ کو زحمت نہیں دی۔ ہاہاہا
بس آپ کی انہی حرکتوں کی وجہ سے آپ کو کوئی اچھا بندہ میسر نہیں ہو رہا۔ہا ہاہا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
خضر حیات بھائی پوسٹ کو صرف پسند ریٹ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ کوئی صاحب ڈھونڈ کے دیجئے اپنے جیسے!
اس كى علاوه ہمیں پیغام ٹی وی کے لیے ایک ماہر عربی کی ضرورت ہے جو عربی سے اردو اور اردو سے عربی سے ترجمہ کر سکیں۔
اس کے علاوہ عربی میں خطوط لکھ سکیں اور عربی مہمانوں سے گفتگو بھی کر سکیں۔
فاضل مدینہ یونیورسٹی ہوں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
جامعہ اسلامیہ کے تازہ فاضلین میں سے ایک عبد العزیز بٹ صاحب ہیں ۔
آج کل فیصل آباد کسی مدرسے ( غالبا دار القرآن ) میں مدرس ہیں ۔
آپ کی مطلوبہ سہولیات یقینا ان میں میسر ہوں گی ۔
اور کئی ساتھی ہیں لیکن بیرون پاکستان ۔
 
Top