• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈارون کا نظریہ ارتقاء

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
اصلِ انسان حقیقت میں یہ بندر ہوگا
پھر بتدریج وہی آج کا رہبر ہوگا

نظریہ کیا ہے؟ یہ اک طفل کا دفتر ہو گا
اس نظریہ سے کوئی نظریہ بدتر ہوگا؟

ارتقاء ختم ہوا، نسل کی آئی باری
وہ حقیقت نہ رہی آج کیوں جاری ساری؟

اب تو انسان یہ انسان ہوا کرتا ہے
حسنِ تخلیق کی اک شان ہوا کرتا ہے

فکرِ باطل کا یوں بطلان ہوا کرتا ہے
اس کی تردید میں قرآن ہوا کرتا ہے

خلقتِ آدم و حوا تجھے کچھ یاد نہیں
سب تو برباد ہیں، تم سے فزوں برباد نہیں


صلاح الدین مقبول احمد
 
Top