• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب اور احادیث کا علم

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
السلام علیکم !

مشہور مفسر قرآن ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رحمہ اللہ کی بات سن کر نہایت افسوس ہوا کہ ""میری حدیث پر کوئی زیادہ نگاہ نہیں ہے""
تفصیل کے لیے دیکھئے یہ ویڈیو
Facebook
سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈاکٹر صاحب نے پھر قرآن کی تفسیر کیسے کی ہو گی ؟
شاید عقل سے یا تاریخ سے یا لغت سے یا عرب شعراء کے کلام سے۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
کسی بھی بات کے دو پہلو ہوتے ہے اور کچھ بھائی صرف اعتراض والا پہلو دیکھتے ہے جب لقمان صاحب نے پوچھا کہ کونسی کتاب میں ہے یہ حدیث تو انہوں نے فرمایا کہ میری حدیث پر زیادہ نگاہ نہیں یعی مجھے نہیں معلوم کونسی کتاب مین ہے حدیث،،، یہ بات حدیث کے حوالے کی طرف تھی نا کہ حدیث کے پورے مجموئے کی طرف۔،،،،،
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
اس ویڈیو کے آخر میں لکھا ہوا ہے، آدم کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ الاسلام ڈاٹ او آر جی کی زیارت کیجیے (جو قادیانیوں کی ہے)
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا سمجھانے کا عجیب طریقہ


Mohammed Aqil From Jeddah, Saudi Arabia
PeaceTV and Dr. Israr Ahmed ka Aqeeda: Please watch this video and see how Dr. Israr was currupt in Aqeeda!!! and of course no comment on peace tv
ویڈیو لنک ملاحظہ فرمائیں
کیا اللہ فرشتوں کے ذریعے انسانوں کی مدد کرے گا یا بزرگوں کی روحوں کی مدد سے ؟؟؟اللہ ہمیں عقیدہ کی خرابیوں سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
کسی بھی بات کے دو پہلو ہوتے ہے اور کچھ بھائی صرف اعتراض والا پہلو دیکھتے ہے جب لقمان صاحب نے پوچھا کہ کونسی کتاب میں ہے یہ حدیث تو انہوں نے فرمایا کہ میری حدیث پر زیادہ نگاہ نہیں یعی مجھے نہیں معلوم کونسی کتاب مین ہے حدیث،،، یہ بات حدیث کے حوالے کی طرف تھی نا کہ حدیث کے پورے مجموئے کی طرف۔،،،،،
السلام علیکم !
بھائی جان !
بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔
ایسی اور بھی بہت ساری ویڈیوز یو ٹیوب پر مل جائیں گی،اور ہر جگہ ڈاکٹر صاحب کا دفاع بہت مشکل ہو جائے گا۔
محترم بھائی ! دوبارہ سنیے ،ڈاکٹر صاحب تو اس بات کے بارے میں بھی شک میں مبتلا ہیں کہ اماں حوا حضرت آدم علیہ السلام کی پسلی سے نکلیں تھیں،فرماتے ہیں: اس بارے میں، میں کچھ نہیں کہ سکتا۔۔۔
پھر فرماتے ہیں :آدم حوا سے بھی ہمارا کوئی تعلق نہیں۔۔۔
پھر فرماتے ہیں پہلے ایک نوع پیدا ہوئی ہے ،پھر اس میں سے ایک آدمی چنا گیا ہے(یعنی حضرت آدم علیہ السلام)
یعنی سب سے پہلے بشر حضرت آدم علیہ السلام نہیں ہیں۔۔۔۔
اس کی قسم کی باتیں کر رہے ہیں جن کے بارے میں خود بھی شک کا شکار ہیں۔۔۔اور ذرا اسلوب پر غور کریں ،وہ بار بار یہی فرما رہے ہیں کہ اس چیز کا ذکر قرآن میں نہیں ہے،پھر کسی دوسری بات کے بارے میں فرما رہے ہیں اس کا قرآن میں ذکر نہیں ہے،اور یہ اسلوب کن لوگوں کا ہے؟عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔۔۔۔۔اس ساری ویڈیو میں انہوں نے کسی ایک بھی حدیث سے استدلال نہیں کیا،اور صرف ٧ منٹ کے ایک کلپ کا حال ہے۔۔۔۔۔۔اور یہ چیز ان کی کریڈیبیلٹی کو انتہائی مشکوک بنا دیتی ہے۔
اور یہ ساری گفتگو اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ اول الذکر پہلو ہی راجح ہے۔اور ہم الحمدللہ صرف اعتراض والا پہلو ہی نہیں دیکھتے بلکہ معروف پر داد بھی دیتے ہیں اور اس کا بھی ذکر کر دیتے ہیں۔
باقی وحدت الوجود کے بارے میں سب بھائی جانتے ہیں اور بہت سی پوسٹس موجود ہیں فورم پر۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا سمجھانے کا عجیب طریقہ


کیا اللہ فرشتوں کے ذریعے انسانوں کی مدد کرے گا یا بزرگوں کی روحوں کی مدد سے ؟؟؟اللہ ہمیں عقیدہ کی خرابیوں سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین
استغفراللہ
اللہ ایسی گمراہی سے محفوظ رکھے آمین۔

مشرکین کے عقیدے کی تردید
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
اس ویڈیو کے آخر میں لکھا ہوا ہے، آدم کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ الاسلام ڈاٹ او آر جی کی زیارت کیجیے (جو قادیانیوں کی ہے)
درست فرمایا بھائی نے۔
مبشر لقمان بذات خود متنازعہ شخصیت ہیں لیکن موضوع بحث ڈاکٹر صاحب ہیں ابھی۔
اور بات شیطان کی بھی قابل قبول ہے اگر قرآن و حدیث پر پیش کرنے کے بعد سچ ثابت ہو جائے اور یہ کلپ انٹرنیٹ پر اپلوڈ لاسلام ڈاٹ او آر جی نے کیا ہے اصل میں نیوز ١ چینل کے پروگرام کا حصہ ہے۔
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
مزید تسلی کے لئے یہ ویڈیو بھی ملاحظہ کیجئے :
‫ڈاکٹر اسرار احمد صاحب فرماتے ہیں کہ دجال کا گدھا آج ہوائی جہاز ہے | Facebook‬
ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ دجال کا گدھا آج ہوائی جہاز ہے۔۔۔۔۔اور ایک حدیث بیان کر کے فرماتے ہیں:کہ دجال کی آواز مشرق سے مغرب تک سنی جائے گی۔۔۔۔۔اور اس کو سابقہ امریکی صدر بش کی آواز قرار دے رہے ہیں۔
 
Top