• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری


ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاھوری حفظہ اللہ <P.H.D> شہرہ آفاق اسکالر ، مصنف ، جرنلسٹ ، اسلامی داعی ، مدرس ، خطیب۔ آپ کو شیخ مبشر احمد ربانی سے شَرْفِ تَلَمُّذ حاصل ہے۔

1 مَولِد و مَسْکَن

علمی و ادبی شہر لاہور کو حافظ عمران ایوب لاھوری کے مولد و منشا ہونے کا فخر حاصل ہے۔ اس شہر میں آپ 31 جنوری 1979ء کو پیدا ہوئے۔

2 ابتدائی تعلیم

1۔ ابتدائی تعلیم جونیئر ماڈل سکول شادباغ لاہور۔
2۔ حفظ جامعہ مسجد مدینہ ، مکھن پورہ لاہور۔

3 اعلیٰ تعلیم

ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاھور حفظہ اللہ جدید و قدیم علوم اسلامیہ کے متجر عالم ہیں۔ انہوں نے درس نظامی کے متون جامعة الدراسات الامیہ کراچی ، جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی سے مکمل کیے ۔ عصری تعلیم میں انہوں نے ”میڑک ، ایف اے لاہور سے کیا“۔ ”بی اے < B . A > اور ایم اے < M . A > علوم اسلامیہ کے اِمتِحانات کو پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیے“۔ ایم فل پنجاب یونیورسٹی سے کیا مقالے کا عنوان تھا <{ سند و متن کے نقد میں شیخ البانیؒ کا معیار تحقیق }> اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی پنجاب یونیورسٹی سے ہی حاصل کی۔ تھیسس مقالہِ کا موضوع تھا <{ امام ابو سلیمان احمد خطابی }> ۔

4 علماء و اسکالر کے ثنائیہ کلمات

1 پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی گورنمنت پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ لیہ۔
لکھتے ہیں۔ ”محترم حافظ عمران ایوب لاھور سلمہ اللہ“۔ ایک باصلاحیت نوجوان قلم کار ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں تحقیق و تصنیف کی اعلیٰ خوبیوں سے نوازا ہے۔ مختصر سے عرصہِ میں ان کے گوہر بار قلم سے ”فقہ الحدیث“ کے سلسلہ میں متعدد کتب منصّہ شہود پر آ کر دادِ قبولیت پا چکی ہیں۔ مسائل کی جامعیت اور علم و تحقیق ان کا امتیازی وصف ہے۔

2 پروفیسر عبدالجبار شاکرؒ ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریری لاہور ، دعوۃ اکیڈمی اور سیرت اسٹڈی سینٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر۔
لکھتے ہیں۔ انکی تصانیف اور بیسیوں علمی و دینی جرائد میں شائع ہونے والے مضامین و مقالات ان کی علمی ، تحقیقی، دعوتی اور درسی زندگی پر شاہد عادل ہیں۔ حافظ عمران ایوب صاحب کی تحریروں کا ایک خاصہ وہ اسنادی اسلوب ہے۔ جو براہِ راست کتاب و سنت سے ماخوذ ہے۔ ان کی تحریریں محققانہ اسلوب کے ساتھ روانی و سلاست کا بھی نمونہ ہیں۔ ان کی صحافحانہ تحریوں میں بھی ایک علمی اسلوب کی شان جھلکتی ہے۔

3 پروفیسر ڈاکٹر محمود اختر ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی لاہور۔
لکھتے ہیں۔ فاضل مصنف حافظ عمران ایوب لاہوری ایک جواں فکر محقق ہیں۔ جو نہ صرف اسلامی علوم فنون سے سناسا ہیں۔ بلکہ جدید علوم کے حصول میں بھی پیش پیش دکھائی دیتے ہیں۔ چنانچہ جہاں انہوں نے قدیم اسلامی علوم کے لیے مدارسِ دینیہ سے استفادہ کیا۔ وہاں جدید علوم کے سلسلہ میں عصری جامعات کا بھی رخ کیا۔ اور آج کل جامعہ پنجاب میں پی ۔ ایچ ۔ ڈی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

4 پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور۔
لکھتے ہیں۔ ہمارے ایک نوجوان فاضل دوست حافظ عمران ایوب لاہوری نہایت ہی ذہین اور محنتی قلمکار ہیں ۔ اسلامی ریسرچ کے حوالے سے اللّٰہ تعالیٰ نے ان پر اپنا خاص فضل فرمایا ہے۔ کم عمری اور مختصر وقت میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بیس کے قریب تحقیقی کتب تالیف کرکے اہل علم میں کافی پذیرائی حاصل کی ہے۔ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ ان کی ہمت و کوشش میں مزید اضافہ فرمائے۔

5 اداروں کا قیام

1۔ آپ نے 2004ء میں فقہ الحدیث پبلیکیشز لاہور۔ کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ بنایا ہے۔ جس سے اپنی کتب شائع کر رہے ہیں۔

2۔ فقہ الحدیث ویب سائت۔www.fiqhulhadith.com

3۔ آن لائن قرآن انسٹیٹیوٹ۔

6 کیٹلاگ

پاکستان کے جن اہل علم نے تصنیف و تالیف کے میدان میں شہرت پائی ان میں ڈاکٹر حافظ عمران ایوب کا اسم گرامی قابلِ ذکر ہے۔

سلسلہ فقہ الحدیث تحقیق علامہ محمد ناصر الدین البانیؒ۔
<{تعداد احادیث صرف 16جلدیں • کل آیات و حدیث = 10202• آیات = 2655 • احادیث = 7547 • صحیح = 7286 • ضعیف = 261}>
01 <{كتاب الإيمان}> ایمان کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=923> صفحات۔300۔
02 <{كتاب التوحيد والشرك}> توحید و شرک کے احکام و مسائل کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=652>۔ صفحات۔176۔
03 <{كتاب السنة}> سنت کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=288> صفحات۔200۔
04 <{كتاب الطهارة}> طہارت کی کتاب<تعداد آیات احادیث=594۔ ضعیف=43> صفحات۔280۔
05 <{كتاب الصلاة}> نماز کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=1149۔ ضعیف=92> صفحات۔ 336۔
06 <{كتاب الزكاة}> زکوۃ کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=460۔ ضعیف=30>صفحات۔304۔
07 <{كتاب الصيام}> روزوں کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=411۔ضعیف=18> صفحات۔232۔
08 <{كتاب الحج والعمره}> حج و عمرہ کی کتاب<تعداد آیات و احادیث=518۔ضعیف=15> صفحات۔320۔
09 <{كتاب الجنائز}> جنازے کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=615۔ ضعیف=28> صفحات۔312۔
10 <{كتاب البيوع}> تجارت کی کتاب۔<تعداد آیات و احادیث=451۔ ضعیف=12> صفحات۔184۔
11 <{كتاب النكاح}> نکاح کی کتاب<تعداد آیات و احادیث=572۔ ضعیف=18> صفحات۔344۔
12 <{كتاب الطلاق}> طلاق کی کتاب<تعد آیات و اداحادیث=677۔ ضعیف=5>صفحات۔256۔
13 <{كتاب الولاد والوالدين}> اولاد اور والدین کی کتاب<تعداد آیات و احادیث=567>صفحات۔296۔
14<{كتاب الدعوات}> دعاؤں کی کتاب<تعداد آیات و احادیث=728> صفحات۔296۔
15 <{كتاب الوقاية من الجن والسحر}>جادو جنات سے بچاؤ کی کتاب۔ صفحات۔162۔
16 <{كتاب الوقاية من الشيطان}> شیطان سے بچاؤ کی کتاب۔ صفحات۔176۔
17<{كتاب الدجال وأشراط الساعة}> دجال اور علامات قیامت کی کتاب۔ صفحات۔ 160۔
18<{كتاب الآخرة}> آخرت کی کتاب۔<تعدا آیات و داحادیث=907> صفحات۔176۔
19<{كتاب اللباس والحجاب}> لباس و حجاب کی کتاب۔ صفحات۔ 176۔
20 <{كتاب فضائل القرآن}> فضائل قرآن کی کتاب۔
21 <{کتاب فضائل الصلاة}> فضائل درود کی کتاب۔
22۔ فضائل اعمال کی کتاب۔
23 <{فقہ الحدیث}> شرح اردو الدرر البهية في المسائل الفقهية تأليف محمد بن علي الشوكاني۔ ترجمہ، تحقیق و تخریج اور شرح۔ حافظ عمران ایوب لاہوری۔ تحقیق علامہ محمد ناصر الدین۔ البانیؒ۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں901 مسائل کا اضافہ کیا ہے۔ فاضل مصنف کے اضافات نے اسے اسلامی ہدایات و تعلیمات کا ایک انسائیکلوپیڈیا بنا دیا ہے۔<2 جلدیں> طبع نعمانی کتبخانہ لاھور۔ <{صرف جلد 2 • کل آیات و احادیث=2443•آیات=437•حدث=2006•صحیح=1882•ضعیف=124}>

حدیث

24۔ جواهر الايمان شرح اردو اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليه الشيخان تأليف محمد فؤاد عبد الباقي شارح حافظ عمران ایوب لاھوری۔
25۔ موطا امام مالک تخریج و تحقیق اور تسہیل۔ حافظ عمران ایوب لاھوری۔
26۔ فقہ الاسلام شرح اردو بلوغ المرام من ادلة الاحكام لابن حجر عسقلاني شارح حافظ عمران ایوب لاھوری
27۔ مشہور ضعیف احادیث یعنی سلسلہ احادیث ضعیفہ۔ 5 جلدیں۔ جمع و ترتیب و ترجمہ حافظ عمران ایوب لاہوری۔

قرآن سیکشن

28۔ تفہیم الفرقان مترجم حافظ عمران ایوب لاہوری ط نعمانی کتب خانہ۔ لاھور۔
29۔ تفسیر ابن کثیر۔ عصر حاضر کی تقریبا تمام تحقیقات سے استفادہ شدہ جدید اڈیشن تخریج و تحقیق کے ساتھ۔ 6 والیم 2 کلر۔
30۔ انبیاء کرام کے عبرت و نصیحت سے بھر پور حالات و واقعات ترجمہ قصص الانبیاء لابن کثیر ترجمہ و تہذیب عمران ایوب لاھوری۔

متفرق کتب تخریج و تحقیق کے ساتھ

31۔ پانچ اہم دینی مسائل۔ عشرہ ذوالحجہ، عیدین قربانی، عقیقہ اور نومولود سے متعلقہ مسائل۔ صفحات۔246۔
32۔ جنت کی کنجیاں جنت واجب کردینے والے اعمال ترجمہ الخصال الموجبة لدخول الجنة تأليف عبد الهادي بن حسن وهبي۔
33۔ فتاویٰ نکاح و طلاق سلسلہ فتاویٰ عرب علماء ترتیب و تخریج حافظ عمران ایوب لاہوری۔
34۔ فتنہ دجال اور اس سے نجات کا راستہ تالیف حافظ عمران ایوب لاھوری۔
35۔ ماہ رجب فضائل و احکام تالیف حافظ عمران ایوب لاہوری۔

7 حوالہ جات

1۔”مختصرتعارف“۔ خود حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ۔
2۔ ”كتاب الحج والعمره“۔ از حافظ عمران ایوب لاہوری۔
3۔ ”كتاب الإيمان“۔ ازحافظ عمران ایوب لاہوری۔
4۔ ”كتاب التوحيد والشرك“۔ از حافظ عمران ایوب لاہوری۔
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔
1۔ ”دستاویز تذکرةالمحدثین“
2۔ ”تذکرہ علمائے اسلام عرب و عجم ، قدیم و جدید“
از ملک سکندر حیات نسوآنہ۔

ان کتب کا لنک محدث فورم پر موجود ہے۔
 
Top