• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر عبداللہ نفیسی: مصر پر قبضہ جمانے کے لیے ایران گھناؤنی سازشیں کررہا ہے

شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
ڈاکٹر عبداللہ نفیسی: مصر پر قبضہ جمانے کے لیے ایران گھناؤنی سازشیں کررہا ہے


عرب کے مشہور تجزیہ نگار مفکر ڈاکٹر عبداللہ نفیسی نے پریس کانفرنس منعقد کرکے خبردار کیا کہ ایران مصر پر قبضہ جمانے کے لیے گھناؤنی سازشیں کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے مصر میں موجود اخوان المسلمین حکومت کو 30 ارب ڈالر، سالانہ 5 ملین ایرانی سیاحوں کو مصر بھجوانے، مصر کی بند فیکٹریوں کو دوبارہ بحال کرنے اور ایران میں مصری سفارتخانے کو کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے عوض مرسی حکومت مصر میں ایرانی سفارتخانے کو کھولنے اور فاطمیوں نے مصر میں جو مساجد بنائی، ان سب کا انتظامی کنٹرول ایران کے حوالے کردیا جائے، ہر سال 20 ہزار مصریوں کو پڑھائی کے لیے قم بھجوایا جائے اور مصر میں ایرانیوں کی زبان میں دواخبار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عبداللہ نفیسی نے بتایا کہ یہ پیشکش مصر کے دورے پر آنے والے ایرانی وزیر خارجہ علی صالحی نے مصری صدر مرسی کو صدارتی محل میں ملاقات کے دوران کی۔

کویتی ڈاکٹر عبداللہ نفیسی، جو 20 دن کے لیے مصر کے دورے پر آئے ہوئے تھے، کو مصری صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات ایک مصری حکومتی رہنما نے بتائی جو اس ملاقات میں خود شریک تھا۔

ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے مصر میں کئی اعلی حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران دیگر تمام عرب ممالک کی نسبت مصر میں شیعیت کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سرگرم ہے۔

عربی مفکر ڈاکٹر عبداللہ نفیسی نے انکشاف کیا کہ ایران اس وقت سعودی، کویتی اور اماراتی نوجوانوں کو یمنی شیعی حوثیوں کے تعاون سے جزیرہ دھلک میں جنگی ٹریننگ دے رہا ہے۔ یہ جزیرہ بحیرہ احمر میں واقع ہے اور اسے ایرانی انقلابی گارڈز نے کرائے پر لیکر اسے معسکرات اور فیصلہ کن جنگ کے لیے ٹریننگ دینے اور نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

یادرہے کہ عرب ممالک کی عوام اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران ہی ایک ہی سکے کے تین رج ہیں، ان کے مقاصد واہداف ایک ہی ہیں جیساکہ خود ایرانی حکام نے یہ اعتراف کیا کہ عراق وافغانستان میں مسلمانوں کا قلع قمع کرکے امریکہ کو غلبہ دلانا ان کی اولین ترجیحات تھی اور ان مقاصد کے لیے امریکہ کے ساتھ مشترکہ تعاون بھی کیا گیا۔

مصر پر قبضہ جمانے کے لیے ایران کی سازشوں سے پردہ اٹھانے کے لیے عربی مفکر ڈاکٹر عبداللہ نفیسی کی طرف سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس کی ویڈیو یہاں سے دیکھیں:

[video=youtube;x9gNQHM06Cw]http://www.youtube.com/watch?v=x9gNQHM06Cw‫[/video]​
 
Top