• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاگ شو - اہل مغرب کی اندھی تقلید

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کراچی میں کتوں کا شو ہوا رنگا رنگ کتے کتیاں شریک بزم تهے۔ کالے گورے بهورے اور سرمئی۔محفل میں دیسی کتوں کو داخلے کی اجازت نہیں تهی انہیں آوارہ کہہ کر دهتکار دیا گیا تها۔

ڈیفس میں سجنے والی کتا محفل کی ایک شریک خاتون نے ٹی وی پہ بتایا کہ اسے اپنی کتیا کے بال سنوارنے میں دو گهنٹے لگ جاتے ہیں بہت نازک مزاج کتی ہے تیاری میں بڑا نخرہ دکهاتی ہے۔

ایک اور لڑکی بتا رہی تهی کہ وہ اپنے کتے کا بہت خیال رکهتی بالکل فیملی ممبر کے مافق (کتا فیملی؟؟؟) کیونکہ ایسا نا کہا جائے تو کتا بہت اکیلا پن محسوس کرتا ہے!

کراچی کے اچانک سرد ہوتے موسم کے پیش نظرکتا مجلس میں شریک ایک سیٹھ نے اپنی منظور نظر کتیا کو مہنگا والا سوئیٹر بهی پہنایا ہوا تها کتا محفل جہاں ہوئی وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ کتے کا خرچہ اسکی تنخواہ سے زیادہ ہے اور جانوروں کے حقوق والے کہتے ہیں کہ کتا بڑی کتی چیز ہے۔

اور ہاں ٹی وی فوٹیج میں ایک کپل کتے کیساتھ سیلفی بهی بنا رہا تها کتوں کے مالکان کا کہنا تها سارے کتے اعلی درجے کی کتیا کی نسل سے ہیں ان میں کوئی ملاوٹ نہیں۔

کتے کہیں کے!
‏‎wink‎‏ تاثر

نوٹ :

جہاں جہاں لفظ کتا کتیا پلا طبع نازک پہ گراں گزرے اسے ڈاگ شو سے تبدیل کرلیجئے منہ کا ذائقہ خراب نہیں ہوگا۔

فیض اللہ خان

http://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2015-03-02/530385

https://www.facebook.com/ujalamag/photos/a.454395861349189.1073741828.454327938022648/692429900879116/?type=1&theater
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مقامی کلب میں ڈاگ شو کا انعقاد شائقین کی بڑی تعداد جمع :

کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ڈاگ شو منعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی کلب میں جمع ہوگئی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ڈاگ شومنعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی کلب میں جمع ہوگئی۔ کلب کے تحت ڈاگ شو میں جرمن شیفرڈ، امریکن بریڈ اور دیگر نسلوں کے کتے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔نایاب اور منفرد نسل کے ان کتوں کی صحت اور حرکات کو جانچا گیا۔ مقابلے کے شرکا نے اپنے پالتو کتوں کے ہمرا ہ ججز کے سامنے واک کی۔کتوں کی چال دیکھ کر شائقین نے خوب داد دی۔ ڈاگ شو میں لائے گئے کتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ کتوں کی جسامت اور خوبصورتی کے لیے ان کی خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ۔


http://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2015-03-02/530385#.VPbea3yUeXY
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہ نہ صرف اہل مغرب کی نقالی ہے ہے ، بلکہ وقت کا ضیاع ہے۔تیسری برائی اس سے "شہرت" کا مقصد حاصل کرنا ہے۔واللہ اعلم
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
واللہ آجکل اکثر لوگوں کو دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آجاتا ہے،
لتتنعن سنن من کان قبلکم حذو القذۃ با لقذۃ حتی لو دخلوا جحر ضب لدخلتموہ۔
 
Top