• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈلیوری میں آسانی( آپریشن سے بچنے) کا خاص عمل

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
نوٹ: اس عمل کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ مخلوق خدا جن کا ڈیلیوری میں آپریشن بتایاجاتا ہے ان کے لیے یہ عمل پُرتاثیر ہے مخلوق خدا کی بھلائی میں ہم اپنا حصہ ضرور ڈالیں جزاک اللہ خیر
 
فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
جناب یہاں کوئی پھیلانے والا نہیں ہے آپ اپنی اس دین کے نام پے کھولی گئی دکان کو بریلویوں کے پاس لگائیں یہاں تو آپکی بوہنی بھی نہیں ہوگی
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
جناب یہاں کوئی پھیلانے والا نہیں ہے آپ اپنی اس دین کے نام پے کھولی گئی دکان کو بریلویوں کے پاس لگائیں یہاں تو آپکی بوہنی بھی نہیں ہوگی
میرے بھائی ہمارا مقصد محض اللہ تعالیٰ کی رضا ہے ان شاء اللہ،،، اس پیغام میں لوگوں کی بھلائی ہی بھلائی ہے لوگوں کے دکھوں تکلیفوں اوردردوں کا مداوا ہے اور ان شاء اللہ عبقری قیامت تک اپنا پیغام ہر جگہ پہنچاتا رہے گا ان شاء اللہ اور الحمدللہ اس وقت 147 ممالک میں نیٹ کے ذریعے عبقری کا پیغام پہنچ رہا ہے یہ صرف اور صرف محض اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
قرآن کریم مجموعی طور پر مؤمنین کیلئے روحانی وقلبی شفاء بھی ہے اور جسمانی شفاء بھی۔

جس کی دلیل فرمان باری ہے:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥٧﴾ ۔۔۔ سورة يونس
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئی ہے جو نصیحت ہے اور دلوں میں جو روگ ہیں ان کے لیے شفا ہے اور رہنمائی کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے (57)

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا ﴿٨٢﴾ ۔۔۔ سورة الإسراء
یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے۔ ہاں ﻇالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی (82)

وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَّقَالُوا لَوْلَا فُصِّلَتْ آيَاتُهُ ۖ أَأَعْجَمِيٌّ وَعَرَبِيٌّ ۗ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ ۔۔۔ سورة فصلت
اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بناتے تو کہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں؟ یہ کیا کہ عجمی کتاب اور آپ عربی رسول؟ آپ کہہ دیجئے! کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے۔

لیکن قرآن کریم کی کسی مخصوص آیتِ کریمہ کو کسی مخصوص بیماری کیلئے کسی مخصوص طریقہ، مخصوص تعداد یا مخصوص وقت طے کر کے شفا قرار دینا، اگر اس کی کوئی دلیل قرآن کریم یا سنت مبارکہ میں نہ ہو - تو میں سمجھتا ہوں - بہت بڑی جرأت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے کوئی سند نازل نہیں کی۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
معذرت کے ساتھ ، انس صاحب کو پتا نہیں حضرت حکیم محمدطارق محمود حفظہ اللہ تعالیٰ کے درس سے کیا مسئلہ ہے؟ ہر بار ان کے درس کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں،،،میرے بھائی اتنا تعصب اچھا نہیں الحمدللہ 147ممالک میں عبقریسائٹ پر جمعرات کو مغرب کے بعد لائیودرس سنا جاتا ہے آپ اس سائٹ پر بھی فرقہ وارانہ تعصب کو ختم کریں یہ وہ سدری راز ہیں ادارہ عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو برقرار کھتے ہوئے ،ایسے صدری رازوں سے پردہ اٹھایا گیا اور مخلوق خدا تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،،، بلامبالغہ الحمدللہ لاکھوں لوگ عبقری سے فیض پا رہےہیں۔
حضرت صاحب کے درس سے بھٹکے ہوئے لوگ راہ راست پر آرہے ہیں کتنے دکھی لوگوں کےدکھ کم ہو رہے ہیں یہ محض اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور حضرت صاحب کا اخلاص ہے اللہ کے بندے ہمیں بھی ہر وقت مخلوق خدا کی بھلائی جس میں اللہ کے بندوں کو کوئی سُکھ کی چیز ملے اسے مان لینا چاہیے ہر بات پر اعتراض اچھا نہیں ہوتا۔جزاک اللہ خیر
 
شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40

آپ کے حضرت صاحب خود بھٹکے ہوئے ہیں انہیں کسی ثقہ عالم دین سے علم حاصل کرنے کا کہیں
 
Top