• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم سے سوال - کیا امریکہ میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی ہے ؟

ابوبکر

مبتدی
شمولیت
جولائی 02، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
432
پوائنٹ
0
ڈیجیٹل آوٹ ریچ ٹیم سے سوال - کیا امریکہ میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی ہے ؟


میجر ندال حسن کی داڑھی زبردستی مونڈھنے کا حکم امریکی عدالت نے دیا ہے- کیا یہ ہی تمہاری مذہبی آزادی ہے ؟


امریکہ: فوجی کی داڑھی منڈوانے کا حکم
‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮امریکہ: فوجی کی داڑھی منڈوانے کا حکم‬

امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے بری فوج کے ایک مسلمان میجر کو مقدمے میں حکم دیا ہے کہ وہ اپنی داڑھی منڈوا دیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ وہ اگر ایسا نہ کریں تو ان کی داڑھی زبردستی مونڈھ دی جائے کیونکہ یہ فوج کے ضابطوں کے خلاف ہے۔

میجر ندال حسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2009 میں امریکی ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے فورڈ ہڈ میں فائرنگ کر کے تیرہ افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ میجر ندال حسن کی داڑھی کی وجہ سے عینی شاہدین کو انہیں پہچانے میں دقت ہو رہی ہے۔

ملزم میجر ندال حسن کے وکلاء کا موقف ہے کہ داڑھی ان کے مذہب، اسلام، کی عکاسی کرتی ہے اور چونکہ انہیں اپنی موت کا پہلے سے احساس ہے اور انہیں یقین ہے کہ داڑھی کے بغیر موت ایک گناہ ہوگا۔ ان کے مطابق زبردستی ان کی داڑھی منڈوانا ان کے حقوق کی پامالی ہوگي۔‘

امریکہ میں فوج کے ضوابط کے مطابق فوجی اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں۔

جج نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم ندال حسن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ انہوں نے داڑھی مذہبی عقیدے کی وجہ سے بڑھا رکھی ہے۔

اگر اکتالیس سالہ میجر ندال حسن قصوار وار پائےگئے تو انہیں سزائے موت سنائي جا سکتی ہے۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
امريکہ ميں بسنے والے مسلمان

محترم ابو بکر
السلام عليکم

آپ کے سوال کا سادہ جواب ہاں ہے ۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ متنوع امریکی معاشرہ تمام مذاہب، نسل، اور جنس سے تعلق رکھنے والے افراد کو زیادہ رواداری، مساوات، اور احترام کے ساتھ رہنے کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ مذہبی آزادی اور مذہبی رواداری امريکی معاشرے اور آئين کا ايک اہم حصہ اور جزو ہے۔ امریکی آئین لاکھوں مسلمانوں سميت امریکہ میں رہنے والے تمام لوگوں کو اپنے رسم ورواج کيمطابق زندگی گزارنے اور اپنے مذہب پر مکمل آزادی کے ساتھ عمل پيرا ہونے کيلۓ مکمل اختيار ديتا ہے ۔

آپ کے معلومات کيلۓ، "بنيادی حقوق کا بل" کو امریکہ کی طرف سے 21 اگست 1789کو منظور کر لیا گیا تھا۔ يہ بل لوگوں کی بنيادی انسانی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور انہیں کسی بھی شکایات کے ازالے کے لئے حکومت کے خلاف درخواست دينے کی اجازت دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ امریکی عوام اس پر پورا پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہر زندہ انسان کو اپنے دین اور عقائد سے قطع نظر وقار کے ساتھ رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے ۔


dawn news report - YouTube

Bill of Rights Institute: Bill of Rights


تاشفيں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook
 
Top