• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کابل میں امریکی این جی او پر حملے کی مذمت

وزیر خارجہ پومپئو کا بیان
امریکہ کابل میں غیرمنافعی تنظیم اور یوایس ایڈ کی عملدرآمدی شراکت دار ”کاؤنٹرپارٹ انٹرنیشنل” کے خلاف طالبان کے حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی یہ تنظیم ایسے پروگرام چلاتی ہے جن سے امن کے لیے بات چیت کی حوصلہ افزائی، نوجوانوں کی شرکت میں اضافے اور خواتین کے لیے مواقع بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے افغان اور غیرملکی عملے نے افغان عوام کی خدمت اور اپنے ملک کے پرامن و جامع مستقبل کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ اس متشدد حملے میں دوسروں کی خدمات، تعلیم اور جامعیت جیسی اعلیٰ اقدار کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی ”کاؤنٹرپارٹ” جیسی تنظیمیں اعانت کرتی ہیں۔ ہم افغانستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے حملے کا جواب دیا اور جانیں بچانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی فوری صحت یابی کے خواہش مند ہیں اور ایک مرتبہ پھر طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ شہریوں پر دانستہ حملے روک دیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
این جی اوز کے نام پر اندر کھاتے پتہ نہیں کیا کھیل کھیل رہے ہوں گے۔
جب کوئی جگہ دار الحرب بنی ہوئی ہے، تو وہاں جب تم طالبان کو مارو گے، تو وہ تمہیں ماریں گے۔
امریکی اتنے امن پسند ہیں، تو سات سمندر پار افغانستان میں آکر دہشت گردی نہ کرتے۔
 
Top