• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب "چند غلط تاویلات و تجاوزات اور اُن کا علمی و شرعی محاسبہ" پر تقریظات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,583
ری ایکشن اسکور
6,761
پوائنٹ
1,207
چند تقریظات کا ملخص پیش خدمت ہے:

مولانا محمد سرفراز خان صفدر صاحب
استاذی المکرم مفتی محمد عیسی خان صاحب گورمانی نے محمد طارق جمیل صاحب کے بعض تقریری و درسی بیانات کو مذہب اہل السنت والجماعت، مسلک علماء دیوبند اور تاریخی حقائق و واقعات کے خلاف جانتے ہوئے ان پر علمی انداز میں ایک تفصیلی مضمون تحریر کیا جو تقریظ و اصلاح کے لیے محمد سرفراز خان صفدر صاحب کو بھیجا گیا۔ موصوف نے ضعف و نقاہت کی وجہ سے وہ مضمون احقر کے پاس بھیج دیا کہ اسے اچھی طرح دیکھ کر اس پر کچھ تحریر کر دو۔ اگر مناسب ہو تو وہ تحریر مضمون کی صورت میں لکھ کر طارق جمیل صاحب کو ارسال کر دی جائے، تاکہ اتمام حجت بھی ہو جائے۔ چنانچہ یہ مکتوب سرفراز خان صفدر صاحب کے حکم پر تحریر کیا گیا اور اس کا مکمل مضمون سرفراز خان صفدر صاحب کو سنایا گیا اور ان کے حکم اور اجازت سے مولانا محمد طارق جمیل صاحب کو ارسال کیا جا رہا ہے۔
(مولانا عبدالحق بشیر)
چند غلط تاویلات و تجاوزات اور اُن کا علمی و شرعی محاسبہ
اشاعت بارسوم مع اضافہ ستمبر2010ء

مولانا طارق جمیل صاحب پاکستان میں تبلیغی جماعت کے بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں اور تبلیغی جماعت میں عالمی شہرت یافتہ بھی ہیں جن کا ہر قول و فعل تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے لیے سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے مدرسہ میں اپنے طلباء کے سامنے مختلف درسوں اور بیانا میں مختلف موضوعات پر کھلی باتیں کی ہیں۔ یہ بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور کیسٹوں میں موجود ہیں۔ ان بیانات میں بہت ساری قابل گرفت باتیں کہی گئی ہیں جن کا مواخذہ گوجرانوالہ کے جید عالم دین اور مشہور مفتی مولانامفتی محمد عیسی صاحب نے کیا ہے اور ساتھ ساتھ اس کا جواب بھی دیا ہے۔
میں نے اس مسودے کو دیکھا ہے۔ واقعی اس میں قابل گرفت اور مایوس کن مواد موجود ہے۔
مولانا مفتی محمد عیسی صاحب نے بروقت اور برمحل اس کا بہتر مواخذہ کیا ہے۔
تبلیغی جماعت کے اکابر و اصاغر کو چاہیے کہ وہ اپنے بیانات کے ذریعے سے دین اسلام کو تختہ مشق نہ بنائیں۔
( فضل محمد غفرلہ یوسف زئی)
استاذ جامعۃ العلوم الاسلامیہ
بنوری ٹاون کراچی

جاری۔۔
 
Top