• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کدو اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
بسم الله الرحمن الرحيم
کدو اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
.
حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
" الدباء یکثر الدماغ و یزید فی العقل "
کدو دماغ کو بڑھاتا اور عقل میں اضافہ کرتا ھے
صحاح ستہ ،ابن ماجہ، ترمذی، ابوداؤد،بخاری وغیرہ میں جگہ جگہ ایسی احادیث منقول ھیں جو کدو سے متعلق ھیں. طوالت کی وجہ سے یہاں لکھنا مناسب نہیں.
.
کدو "مسکن" ھے یعنی تسکین دینے والا، اس کا مزاج دوسرے درجہ میں سرد اور تر ھے. یہ پیاس کو دور کرتا ھے جگر میں صفرا کی وجہ سے بے چینی کو دور کرتا ھے. سدوں کو کھولتا ھے. پیشاب آور ھے. پیٹ میں نرمی پیدا کرتا ھے، یرقان کو دور کرتا ھے. بخاروں میں حرارت کو کم کرتا ھے. جلدی ھضم ھو جاتا ھے.کدو کا مربہ جگر کو طاقت دیتا ھے اور یرقان کے علاوہ تپ دق ( ٹی بی) کو بہت مفید ھے.
.
نسخہ 1
.
کدو کے اوپر گیلا کپڑا لپیٹ کر اوپر آٹا یا مٹی لگا کر گرم راکھ میں رکھیں. جب آٹا یا مٹی سرخ ھوتو اتار کر کپڑا ھٹا کر کدو جو بھرتہ بن چکا ھوگا اسکا پانی نچوڑ لیں. آدھا کپ سے ایک کپ تک اس کی خوراک روزانہ ھے.
¤ فوائد ¤
دل ، جگر اور معدے کی گرمی دور کرتا ھے. گرمی اور بخار میں مفید ھے.
اس پانی میں مصری ملا کر پینا یرقان کو بہت فائدہ مند ھے. اور جگر کی گرمی کو ختم کرتا ھے. تپ دق (ٹی بی) میں اکیس دن لگاتار پلائیں اور فائدہ اٹھائیں. روزانہ تازہ بنانا چاھئے
.
نسخہ 2
.
کدو کی قاشیں بناکر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں. بیس گرام یہ سفوف چینی اور پانی کے ساتھ ملا کر ستو کی طرح لیں. چند دن میں پرانی سے پرانی قبض ختم ھوگی اور سدے ھوئے تو وہ بھی بآسانی خارج ھوں گے
.
نسخہ 3
.
کدو کے تازہ چھوٹے ٹکڑوں پر چینی یا مصری پسی ھوئی ڈال کر خوب مکس کرکے چند دن رکھیں. روزانہ دو تین بار ھلا دیا کریں. یہ ایک قسم کا کدو کا مربہ تیار ھو جائے گا. اگر شیرہ نہ بنے تو چند منٹ ھلکی آنچ پر چینی کا شیرہ گاڑھا کرلیں. روزانہ دس سے بیس گرام کھائیں
¤ فوائد ¤
نسخہ 1 والے پانی کے جو فوائد ھیں وھی اس مربہ کے بھی ھیں. یرقان، ٹی بی، معدھ، جگر، دل کی گرمی، دل کا تیز دھڑکنا،خون آنا، گرمی سے سردرد ھونا، سرسام وغیرہ


[URL='https://www.facebook.com/naeemclinic?fref=nf']قدرتی جڑی بوٹیوں کے ساتھ صحت ,علاج
[/URL]
 
Top