• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی بدل کے ساتھ نسخ (اصول الفقہ)

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
کسی بدل کے ساتھ نسخ :

بدل کے ساتھ حکم کی ان تین صورتوں میں کوئی نہ کوئی صورت ضرور ہوگی:

۱۔ یا تو ناسخ منسوخ سے زیادہ ہلکا ہوگا۔

۲۔ یا اس کے برابر ہوگا۔

۳۔ یا اس سے زیادہ بھاری(مشکل) ہوگا۔

پہلی دو صورتوں میں تو کوئی اختلاف نہیں ہے، البتہ تیسری صورت میں جمہور کا قول اس کے جواز کا ہی ہے۔ ان کی مثالیں درج ذیل ہیں:

ہلکے حکم کے بدلےپہلے حکم کا منسوخ ہونا: اللہ تعالیٰ کے اس حکم کا منسوخ ہونا : ﴿ إن يكُن مِّنكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يغْلِبُوا مِائَتَينِ ﴾ [الأنفال:65]اگر تم میں سے دس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے۔

اس حکم کے ذریعے: ﴿ فَإن يكُن مِّنكُم مِّائَةٌ صَابِرَةٌ يغْلِبُوا مِائَتَينِ ﴾ [الأنفال:66] تواگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وه دو سو پر غالب رہیں گے۔

تو دو کافروں کے مقابلے میں ایک مسلمان کا لڑائی کرنا دس کے مقابلے میں لڑائی کرنے کی نسبت زیادہ ہلکا ہے۔

مساوی حکم کے بدلے پہلے حکم کا منسوخ ہونا: بیت المقدس کا قبلہ ہونا جو سنت سے ثابت تھا اس کا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے ذریعے منسوخ ہونا: ﴿ فَوَلِّ وَجْهََكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ﴾ [البقرة:144] تواب آپﷺ اپنے چہرے کو مسجد حرام کی طرف پھیر لیجئے۔

مکلف بندے کے فعل کےلیے بیت المقدس کی طرف منہ کرنے کی نسبت،کعبہ کی طرف منہ کرنا برابر ہے۔

بھاری حکم کے بدلے پہلے حکم کا منسوخ ہونا: رمضان میں روزے رکھنے اور کھانا کھلانے کے اختیار کا لازمی طور پرروزے رکھنےکے حکم کے ذریعےمنسوخ ہونا۔ اسی طرح صحابہ کرام پر جہاد کے وجوب کے ذریعے مشرکین سے قتال نہ کرنے اور اعراض کرنے کے حکم کا منسوخ ہونا۔

توروزوں کا متعین ہونا روزے رکھنے اور کھانا کھلانے کے اختیار سے زیادہ بوجھل ہے، اسی طرح قتال کا واجب ہونا ترک قتال سے زیادہ بھاری ہے۔

ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر
 
Top