القول السدید
رکن
- شمولیت
- اگست 30، 2012
- پیغامات
- 348
- ری ایکشن اسکور
- 970
- پوائنٹ
- 91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
ایکسپریس نیوز،اسلام آ باد:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کسی کی جگہ پر زبردستی مسجد اور قبر بنانے کی اجازت نہیں دیتا، رینجرز کا قابض زمین پر اسکول بنانا قانونا ،اخلاقا اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کی زمین پر رینجرز کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کل کوئی سپریم کورٹ میں آجائے اور یہاں سپریم کورٹ ماڈل اسکول بنادے تو کیا ہم اس کی اجازت دے دیں، انہوں نے کہا کہ بندوقیں لے کر زمین پر قبضہ کیا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ اسکول بنارہے ہیں کیسے اجازت دے دیں، اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار والدین کو رینجرز سے ہرجانہ طلب کرنے کا حکم دے دیا جس پر متاثرہ والدین نے درخواست واپس لے لی۔
لنک