• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنا !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کسی مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنا !

کسی بھی مسلمان بھائی یا بہن کی عزت و ناموس کا دفاع کرنا اس چیز پر ،جسے لوگ مہتم کرتے ہو ں یا الزام لگاتے ہوں ، اور وہ چیز اس میں موجود نا ہو جیسے ، زنا ،شرابی ، لواطت ،نفاق ،کفر، شرک وغیرہ نبی اکرمﷺ کی حدیث کی رو سے درست اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے

چنانچہ حدیث رسول ﷺ ہے :

عن ابی دردا عن النبی ﷺ قال:
"مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ رَدَّ اللهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَة"

(سنن الترمذی ، بتحقیق احمد شاکر 4/327 ، رقم الحدیث 1931 والحدیث صحیح باتفاق العلماء)

"صحابی رسول ﷺ ابودرداءؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " جو شخص اپنے بھائی کی عزت سے اس چیز کو دور کرے گا ،جو اسے عیب دار کرتی ہے ،اللہ قیامت کے دن اس کے چہرے سے جہنم کی آگ دور کردے گا"

اسی طرح صحابہ کرامؓ ، تابعین ،تبع تابعین ،علمائے حق پر جھوٹے الزمات کا دفاع کرنا زیادہ ضروری ہے ـ کیونکہ انہی کے واسطے سے دین ہم تو پہنچا ہے ، اگر ان کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے تو قرآن و نبی ﷺ کا فرمان دونوں ہی مشکوک ہوجاتے ہیں ـ

اسی حوالے سے (یزید بن معاویہ ؓ )کتاب کے مصنف لکھتے ہیں کہ

"اس حدیث میں اس باب کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے کہ کسی مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کیا جائے بلکہ اس حدیث میں اللہ کے رسولﷺ نے اس مقدس عمل کو جہنم سے نجات کا ذریعہ بتایا ہے ـ

کسی مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنا ایک مستحب اور بے حد پسندیدہ کام ہے ـ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے اگر ایسی شخصیات کی عزتوں کا دفاع کیا جائے جو صاحب فضیلت ہوں تو اس عمل کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے ـ مثلا اگر کسی صحابی کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے اور ان پر غلط اورجھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں تو ایسے صحابی رسول ﷺ کی عزت کا دفاع کرنا بہت بڑی عبادت اور بہت بڑے اجرو ثواب کا باعث ہے ـ اسی طرح صحابہ کے بعد تابعین کی جماعت امتِ مسلمہ کی افضل ترین جماعت ہے ـ اگر اس جماعت کے کسی فرد کی عزت پر حملہ کیا جائے اور اس پر جھوٹے الزمات لگائے جائیں تو ان کادفاع کرنا بھی بہت بڑے ثواب کا کام اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے"


(یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ ، کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ )
 
Top