• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی کی زمین پر قبضہ کرنے کی سزا

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
کسی کی زمین غصب کرنا حرام ہے


سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ رسولﷺ‎ نے فرمایا۔
”جو شخص تھوڑی سی بھی زمین ناحق وصول کرے گا تو روزِ قیامت اسے سات زمینوں تک دھنسا دیا جائے گا۔“
صحیح بخاری= 3196

یعلیٰ بن مُرّہ ثقفیؓ بیان کرتے ہیں۔ میں نے رسولﷺ‎ کو فرماتے ہوئے سنا۔
”جو شخص ناحق کچھ زمین حاصل کرتا ہے تو اسے حکم دیا جائے گا کہ وہ حشر کے میدان میں اس کی مٹی اٹھائے رکھے۔“
اسنادہ حسن احمد: 17712 ، عبد بن حمید: 406
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
سیدنا ابوسلمہؓ بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ میرا کچھ لوگوں کے ساتھ {زمین کے سلسلہ میں} جھگڑا تھا میں نے اس کا ذکر ام المومنین سیدہ عائشہؓ سے کیا تو آپ نے فرمایا: اے ابوسلمہؓ زمین سے بچو، اس لیے کہ
رسول اللہ ﷺ‎ نے فرمایا:

”جو شخص کسی دوسرے کی بالشت بھر زمین نا حق لے گا {روزِ قیامت} اس کے گلے میں زمین کے ساتوں طبق کا طوق پہنایا جائے گا۔“
اللولووالمرجان: 1039، بخاری:2453 ، مسلم:1612 ، مسنداحمد:24857

عروہؒ سے روایت ہے کہ ارویٰ بنت اویس نے سعیدؓ بن زہد پر دعویٰ داٸر کیا کہ انھوں نے اس کی زمین کا کوٸی حصہ دبا رکھا ہے اور مروان بن حکم کے پاس مقدمہ لے کر گٸی۔ سعیدؓ نے کہا: کیا میں اس کی زمین کا کوٸی حصہ لے سکتا ہوں۔ بعد اس کے کہ میں نے
رسول اللہﷺ سے سنا ہے۔

”جو ایک بالشت زمین ظلم کے ساتھ غصب کرے گا سات زمینوں تک اتنا ٹکڑا زمین کا اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈالا جاٸے گا؟“
اللولووالمرجان: 1038 ، بخاری: 3198 ، صحیح مسلم: 1610 ، مسنداحمد: 1652
مروان نے کہا اس کے بعد میں تم سے دلیل طلب نہیں کروں گا۔
”پھر سعیدؓ نے دعا کی یا اللّٰہ اگر یہ عورت جھوٹی ہے تو اس کو نابینا کر دے اور اس کی زمین اس کی قبر بنا دے۔“
پس وہ عورت مرنے سے پہلے نابینا ہوگئی{دیوار ٹٹول ٹٹول کر چلتی تھی اور کہا کرتی تھی کہ مجھے سعید کی بد دعا لگ گئی} پھر اپنی زمین { گھر } میں چل رہی تھی کہ ایک کنویں میں گرکر مرگئی۔
صحیح مسلم: 1610 ، جمع الفوائد من جامع الأصول ومجمع الزَّوائِد: 4857 ، اللولووالمرجان: 1038 کے تحت
 
Top