• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کلمہ لکھوانے پر تنازع، سکول بند

arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
کلمہ لکھوانے پر تنازع، سکول بند
  • 4 گھنٹے پہلے
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اس سبق کے دوران مختلف چیزیں سکھائی جائیں گی

امریکی ریاست ورجینیا میں جمعے کو تمام سکول بند رہے۔ ایسا جغرافیے کے ایک سبق میں اسلام کے موضوع کے شامل کیے جانے کے بعد ملک بھر سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کیا گیا۔

طلبا کو سبق کے دوران عربی خطاطی کرنے کو کہاگیا تھا جس پر بعض والدین کا کہنا تھا کہ یہ عقیدہ سکھانے کی کوشش ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ احتیاطاً کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کوئی خطرہ موجود نہیں تھا۔

ایک ہفتہ قبل ریورہیڈ سکول کے طلبا مشرق وسطیٰ کے بارے میں پڑھ رہے تھے جس کے دوران انھیں خطاطی کرتے ہوئے کلمہ طیبہ لکھنے کو کہا گیا۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اس سبق کے دوران مختلف چیز سکھائی جائے گی۔

بعض طلبا نے یہ مشق کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ عقیدہ سکھانے کی ایک کوشش تھی۔ بعض والدین نے اساتذہ کی برخاستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

آگسٹا کاؤنٹی کے سکول نے فوراً ہی اس بات کی نشاندہی کر دی تھی کہ مشرقِ وسطی کے خطے کے مذہب کے بارے میں سبق جغرافیے کے مضمون کا حصہ ہے۔
حکام کے مطابق اس سبق میں کروائی گئی مشق کا مقصد عربی زبان کی پیچیدگی سمجھانا تھا ناکہ کسی مذہب کو فروغ دینا
تاہم بدھ تک اس حوالے سے اشتعال پھیل چکا تھا اور بڑی تعداد میں شکایات کی گئی تھیں، اس لیے سکول کے دروازے مقفل کر دیے گئے اور اس کی نگرانی کی جاتی رہی۔

جمعے تک بعض مبینہ نفرت انگیز اور توہین آمیز پیغامات کے باعث سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی براہ راست خطرہ نہیں ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے حکام اور ضلعی سکول انتظامیہ نے احتیاطاً سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس سبق میں کروائی گئی مشق کا مقصد عربی زبان کی پیچیدگی سمجھانا تھا ناکہ کسی مذہب کو فروغ دینا۔

تاہم انھوں نے کہا کہ آئندہ ایسے سبق میں مختلف اور غیر مذہبی مثال شامل کی جائے گی۔

سکولوں کے بند کیے جانے کے فیصلہ پر بھی تنقید کی گئی۔

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دہشت ایک بار پھر جیت گئی۔‘
ماخذ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
عارف کریم صاحب ، خوش آمدید جناب ۔ بہت مناسب ہے کہ تعارف والے زمرے میں اپنے بارے معلومات سے دیگر اراکین فورم کو آگاہ فرمائیں ۔
 
Top