• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کل پہلا رمضان ہے اس لئے نہیں کہ چاند نظر آگیا بلکہ اس لئے کہ ہم نے تاریخ طے کر دی ہے!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
میں اپنے مشاہدے سے کہتا ہوں کہ امریکہ میں رہتے ہوئے مجھے پانچ سال ہو گئے ہیں اور آج تک میں نے ایک شخص بھی ایسا نہیں دیکھا جو اسلام میں کسی نہ کسی مسئلہ پر اپنی رائے کو ترجیح نہ دیتا ہو وہ بھی صرف اس لئے کہ آج کل کے دور کی سوچ اس مسئلہ سے میل نہیں کھاتی!
آج ایک بہت بڑی مثال دیکھنے کو ملی، ہماری مسجد نے کل رمضان کا علان کر دیا ہے جبکہ نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی تو جواب ملا کہ اب ہم نے تاریخیں طے کر دی ہیں اس لئے بدل نہیں سکتے لہٰذا کل ہی ہم رمضان کریں گے!!
لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔

Do not lower Islaam to your level
Rise to the Level of Islaam​
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
شکریہ ‎

ﻻ ﺣﻮﻝ ﻭﻻ ﻗﻮۃ ﺍﻻ ﺑﺎﻟﻠﮧ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
لاس اینجلس میں الحمد للہ چاند نظر آگیا ہے اس لئے مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی مسجد کے فیصلے پر نہیں چاند کی رؤیت پر عمل کروں گا۔ ان شاء اللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اسلام علیکم
میں اپنے مشاہدے سے کہتا ہوں کہ امریکہ میں رہتے ہوئے مجھے پانچ سال ہو گئے ہیں اور آج تک میں نے ایک شخص بھی ایسا نہیں دیکھا جو اسلام میں کسی نہ کسی مسئلہ پر اپنی رائے کو ترجیح نہ دیتا ہو وہ بھی صرف اس لئے کہ آج کل کے دور کی سوچ اس مسئلہ سے میل نہیں کھاتی!
آج ایک بہت بڑی مثال دیکھنے کو ملی، ہماری مسجد نے کل رمضان کا علان کر دیا ہے جبکہ نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی تو جواب ملا کہ اب ہم نے تاریخیں طے کر دی ہیں اس لئے بدل نہیں سکتے لہٰذا کل ہی ہم رمضان کریں گے!!
لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔

Do not lower Islaam to your level
Rise to the Level of Islaam​
یہ مسلمانیت نہیں بلکہ خواہشات کی پیروی ہے، یہ مزاج بڑھ جاے تو بعض اوقات انسان کفر کا مرتکب بھی ہو جاتا ہے۔ ہم سے ہزاروں درجہ تقویٰ میں زیادہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے صرف غزوہ اُحد میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بات کی تکمیل نہ کی تو عارضی طور پر شکست ہو گئی، اور ہم فتنوں سے بھرپور دور میں رہتے ہوئے چاند اور وہ بھی رمضان جیسے اہم مہینےکے چاند کے متعلق اپنی رائے اور دنیاوی تاریخوں کو ترجیح دیں تو میرے خیال میں یہاں اصلاح کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے یہ نا ہو کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جان بوجھ کر مخالفت کرنے سے یہ ساری نمازیں، روزے، زکوۃ اور حج اور دیگر صالح اعمال تباہ و برباد ہو جائیں۔(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ ﴿٣٣۔۔۔سورة محمد) "اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو"

دین اسلام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا نام ہے ( وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ﴿١۔۔۔سورة الانفال " اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو") لہذا صحیح معنوں میں مسلمان وہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کرتا ہے اور اپنی خواہشات کو ترجیح نہیں دیتا۔(وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّـهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا ﴿٣٦۔۔۔سورة الاحزاب) "اور (دیکھو) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا، (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وه صریح گمراہی میں پڑے گا"
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یمن میں بھی بعض جگہ روزہ ایسے ہی رکھا گیا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

امریکہ، یورپ، ترکی کے علاوہ کچھ ممالک کی کچھ سٹیٹس میں 28 تاریخ کو پہلا روزہ تھا، برطانیہ میں 29 تاریخ کو آج پہلا روزہ ھے اور پاکستان میں 30 کو کل پہلا روزہ ہو گا۔

لاس اینجلس میں الحمد للہ چاند نظر آگیا ہے اس لئے مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی مسجد کے فیصلے پر نہیں چاند کی رؤیت پر عمل کروں گا۔ ان شاء اللہ
بھائی آپ ورجینیا میں ہیں اور روزہ لاس اینجلس (2500 میل) کے اعلان کے مطابق ابتداء کر رہے ہیں۔ ورجینیا میں اگر عیدالفطر بھی ایک دن پہلے ہوئی تو کیا کریں گے وہ تو اپنی سٹیٹ میں ہی پڑھنی پڑے گی، سمائل!

والسلام
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بھائی آپ ورجینیا میں ہیں اور روزہ لاس اینجلس (2500 میل) کے اعلان کے مطابق ابتداء کر رہے ہیں۔ ورجینیا میں اگر عیدالفطر بھی ایک دن پہلے ہوئی تو کیا کریں گے وہ تو اپنی سٹیٹ میں ہی پڑھنی پڑے گی، سمائل!
پہلے تو ایک غلطی کی درستی کرنا چاہتا ہوں لاس اینجلس نہیں تھا ٹیکسیس تھا لیکن کیا فرق پرتا ہے ملک ایک ہی ہے اور ہماری راتیں بھی ایک ہیں تو اگر ادھر چاند نظر آگیا تو ورجینیا میں نظر آئے یا نہ آئے فرق کیا پڑتا ہے۔
اور ادھر بھی ایک دو مسجدیں مجھے ملی ہیں جو چاند کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور انہوں نے بھی ٹیکسیس میں چاند کے نظر آنے پر روزہ رکھا ہے تو عید الفطر کے معاملے میں بھی انہی کے پیچھے لگوں گا ان شاء اللہ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
کیا ہوتا ہے اگر ہم اپنی خواہشات کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کے تابع کردیں؟ ہر کوئی اپنی من مانی کرنا چاہتا ہے دین میں۔
یہاں پاکستان میں ہر سال دو چاند دیکھے جاتے ہیں۔ نہ جانے رات کے نو اور دس بجے چاند کیسے دیکھ لیتے ہیں لوگ۔
جامعۃ الرشید فلکیات کے معاملہ میں بہت مشہور ہے۔ رویت کمیٹی میں بھی ان کی رائے لی جاتی ہے۔ ایک دفعہ جامعہ کی ٹیم ان شہادت دینے والوں کو ڈھونڈنے نکلی۔ ہر گاؤں سے پتہ چلتا کہ ہمیں تو اگلے گاؤں والوں نے بتایا تھا تو ہم نے گواہی دے دی۔ آخر میں صرف ایک بوڑھا شخص ملا جسے صحیح نظر بھی نہیں آتا تھا اور اس نے اصل گواہی دی تھی۔
اسی طرح رویت کمیٹی والوں نے دو افراد کی بدین سے گواہی پر عید کا فیصلہ دے دیا۔ جب ان دو افراد کو تلاش کیا تو صرف ایک ملا اور وہ چرسی تھا۔ پھر تلاش کرنے والی ٹیم نے روزہ قضا کیا۔

جزاک اللہ خیرا بھائی۔
 
Top