• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز العمال کی تحقیق و تخریج

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
کنز العمال حدیث کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس میں تقریبا ہر مرفوع حدیث موجود ہے۔ لیکن آج تک کسی نے اس کی احادیث کی تحقیق کے بارے میں نہیں سوچا۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی آن لائن موجود ہے لیکن تحقیق کے بغیر بریلویوں نے شائع کیا ہے۔ اگر کہیں اس کی تحقیق موجود ہے تو اطلاع دیں۔ ورنہ شیخ کفایت اللہ، رفیق طاھر اور دیگر علماء کو مجموعی طور پر اس کام کا آغاز کرنا چاہیے اس طرح حدیث کے بارے میں پوچھے جانے والے زیادہ تر سوالوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی آپ کو بس اس کتاب کا حوالہ دینا ہو گا۔ اور ویسے بھی حدیث کی کسی نہ کسی کتاب کی تو تحقیق و تخریج آپ کو کرنی ہی چاہیے تو پھر یہ کیوں نہیں!
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
میرے خیال سے کنزالعمال کی ضخامت کی وجہ سے اب تک کسی نے ہمت نہیں کی ہوگی ۔
اورضخیم کتابوں پر کام کا آغاز کرنے سے پہلے یہ خدشہ بھی رہتا ہے کہ ممکن ہے کسی اور نے یہ کام شروع کردیا ہو۔
اورمجھے علم تو نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ اب اہل علم اس سے غافل نہیں ہوں گے۔ کوئی نہ کوئی تو اس کام پر لگا ہوگا واللہ اعلم۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اگر کوئی لگا بھی ہو تو عربی میں لگا ہو گا، اور پھر اس کی تحقیق کا انداز بھی مختلف ہو گا۔ ویسے بھی ایک کتاب پر کئی کئی علماء تحقیق کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ اس کی تحقیق ہو چکی ہے۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
میں نے ماہانہ تیس سے پچاس حدیثیں فورم پر لگانے کا ارادہ کیا ہے۔ ان شاء اللہ۔
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،بیشتر احادیث پر تحقیقی کام ہوچکا ہے ،انہیں سامنے رکھتے ہوئے اگر کوئی ہمت سے کام لے تو یہ کام ہوسکتا ہے
دیکھیں یہ خوش نصیبی کس کے حصہ میں آتی ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
رضا میاں بھائی! آپ تھوڑا تھوڑا کام روزانہ کیا کریں جتنی سہولت ہو، پھر اس طرح آپ بہت سارا مواد جمع کر سکیں گے۔ ان شاءاللہ
مثلا اگر آپ دو روایات کی تحقیق روزانہ آسانی سے کر سکیں، لیکن مستقل کریں تو ایک مہینے میں 60 روایات کی تحقیق ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ
ساتھ ساتھ اس فیلڈ میں دوسرے ماہرین کو بھی ترغیب دلاتے رہیں، اپنے ساتھ ایک آدمی اور تیار کر لیں تو 120 روایات کی تحقیق ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ
کنز العمال اور دیگر کتب جن میں ضعیف اور موضوع روایات ہیں، ان کی تحقیق کئے جانے کی بات پر میں آپ سے بالکل متفق ہوں، کیونکہ بریلوی حضرات دوران گفتگو انہی ضعیف اور موضوع روایات پر پوسٹر بنا کر پوسٹ کرتے ہیں۔ اگر تحقیق پیش کر دی جائے تو پھر وہ جواب دینے کی ہمت نہیں کر پاتے۔
جزاکم اللہ خیرا
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
میں نے کوشش کی تھی لیکن پانچ حدیثوں کے بعد ہی بند کر دی۔ ابتسامہ۔
http://www.mediafire.com/download/niq556hkdes1rcm/کنز العمال.docx

ماشاء اللہ شیخ صاحب کام تو اچھا ہو رہا تھا اس کو جاری رکھنا چاہیے تھا آپ کو۔۔۔۔


ویسے مشکوۃ بھی بڑی کتاب ہے اور ماشاء اللہ اس پر بہت کام ہوا ہے شیخ زبیر رحمہ اللہ نے بہت اچھے انداز سے کیا ہے اردو میں اس پر کام
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
میں نے ماہانہ تیس سے پچاس حدیثیں فورم پر لگانے کا ارادہ کیا ہے۔ ان شاء اللہ۔

ماشاء اللہ بہت اچھی کاوش اور سوچ ہے لیکن میرے خیال کے مطابق ابتداء میں چھوٹی کتابوں پر کام کیا جائے تو ذیادہ بہتر ہے جیسے اجزاء حدیثیہ وغیرہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top