• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ احدیث کی تحقیق درکار ہے؟؟؟

غرباء

رکن
شمولیت
جولائی 11، 2019
پیغامات
86
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
46
-اسی طرح یہ حضرات جو حدیث بیان کرتے ھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج کو کہا کہ ابن ام مکتوم نابینا ھے تم دونوں نابینا تو نہیں ھو ،، یہ بھی ضعیف حدیث ھے، ( الالبانی )
2- حضرت فاطمہ سے پوچھا گیا کہ بہترین عورت کون ھے تو آپؓ نے جواب دیا کہ جو مردوں کو نہ دیکھیں اور نہ مرد ان کو دیکھیں ، یہ بھی ضعیف حدیث ھے ( الالبانی 6202)
3- جو عورت بھی اپنے شوھر کے گھر کے علاوہ کہیں دوپٹہ اتارتی ھے تو اپنے اور اپنے رب کے درمیان سے ستر ھٹا دیتی ھے ( ضعیفہ الالبانی 6216)
4- مرد کا مرد سے ستر اور عورت کا عورت سے ستر اسی طرح ھے جس طرح عورت کا مرد سے ستر ( ضعیفہ 3923)
5- عورتیں بے وقوف ھیں سوائے ان کے کہ جو اپنے قیم کی اطاعت کرتی ھیں ( ضعیفہ 6051)
6- مرد تب ھلاک ھوتا ھے جب وہ عورت کی بات مانتا ھے ( ضعیفہ-436 )
7- دنیا اور عورت سے بچو ، یہ دونوں ابلیس کے پھندے ھیں اور متقیوں کے لئے عورت سے بڑھ کر کوئی پھندہ نہیں ( موضوع ،، الضعیفہ 2065)
8- پہلی نظر خطا ھے ،دوسری ارادہ ھے اور تیسری ھلاک کرنے والی ھے ، مرد کا عورت کے محاسن کو دیکھنا ابلیس کے زھریلے تیروں میں سے ھے ( موضوع ،، ضعیفہ 5970)
9- رسول اللہ ﷺ نے امرد جوان جس کی ابھی مونچھیں نہ پھوٹی ھوں اس کی طرف غور سے دیکھنا منع کیا ھے ،، موضوع ( الضعیفہ- 5969)

برائے مہربانی ان احادیث کی صحیح ہونے کے بارے میں انفارمیشن دے دیں کہ کیا یہ صحیح ہے اور کیا کسی اور علماء نے ان کو درست کہا ہے؟؟؟؟
 
Top