• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ ہمارے بارے میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کچھ ہمارے بارے میں


بسم اللہ الرحن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ...............معزز قارئین۔۔!!
محدث ٹیم تہہ دل سے آپ حضرات کےلیے دعا گو ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔''بلغوا عني ولو آية '' اس حدیث کے مفہوم کے مطابق اگر ایک آیت وحديث بھی ہم میں سے کسی کے بھی علم میں ہے تو اسے آگے لوگوں تک پہنچانا اس کی دینی ذمہ داری ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت محدث ٹیم عرصہ پانچ سال سے قرآن وحدیث کی تعلیم منہج سلف صالحین کے عین مطابق آپ تک بواسطہ الیکٹرانک میڈیا پہنچا رہی ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ!

اللہ تعالیٰ کی توفیق اور آپ قارئین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہماری ٹیم تقریباً روزانہ آپ کےلیے پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں سکین شدہ ایک کتاب پیش کرتی ہے۔ کتب کے ساتھ رسائل وجرائد کے زمرہ میں ماہنامہ محدث لاہور، ماہنامہ رشد لاہور، ماہنامہ الحدیث حضرو، ماہنامہ ضرب حق، ماہنامہ السنۃ پیش کیے جاچکے ہیں اور ہفت روزہ الاعتصام کی اپلوڈنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ محدث فتویٰ، محدث میگزین اور محدث فورم کا بھی اجرا کیا جاچکا ہے۔ جو کہ الحمدللہ آپ قارئین کے علم میں ہی ہے۔

ان جاری ویب سائٹس کے علاوہ محدث ٹیم اور بھی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔جس میں محدث یونیکوڈ لائبریری، آڈیو ویڈیو سیکشن اور یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ۔ گزارش ہے کہ اللہ کے حضور ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر لمحہ ہماری معاونت فرمائے۔ آمین ثم آمین

والسلام

محدث ٹیم
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث لائبریری (KitaboSunnat.com) ... ایک تعارف


موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی افادیت سے شاید ہی کسی کو انکار ہو۔ ایک وقت تھا کہ بعض پڑھے لکھے دیندار حضرات انٹرنیٹ کے مضر اثرات سے خائف ہو کر اس سے پہلو بچانے کا مشورہ دیتے تھے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے موقف میں خاصی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ دور جدید میں دین دار طبقہ کے لیے انٹرنیٹ سے پہلو تہی کرنا ممکن نہیں رہا ہے بلکہ انٹرنیٹ کو دینی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے رجحان میں بہت خوش کن اضافہ ہوا ہے۔ 'مجلس التحقیق الاسلامی' اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے عرصہ سے کوششیں بروئے کار لا رہی تھی۔

سب سے پہلے ادارہ کے پیش نظر یہ بات آئی کہ ایک بڑا اردو دان طبقہ کتب سے شغف نہیں رکھتا اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کتابوں سے جذباتی وابستگی کے باوجود ان کو خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایسے اردو دان لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہےجو دنیا کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے پاکستان سے چھپنے والی بہت سی کتب کے مطالعہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ان تمام تر مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے 'مجلس التحقیق الاسلامی' نے اردو دان طبقہ کو اردو کتب تک رسائی دلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ کام 2008ء میں شروع ہوا جو دامے درمے سخنے بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچا کہ اب تک قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے مطالعہ کے لیے 1800 سے زائد کتب پیش کی جا چکی ہیں۔ جب یہ کام شروع ہوا تو ہفتہ بھر میں ایک کتاب اپلوڈ کرنا بھی خاصا مشکل ہوتا تھا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ تقریباً دو سال سے بلاناغہ روازنہ ایک کتاب پیش کی جا رہی ہے جس میں اللہ کے فضل سے اب تک ایک بھی دن کا تعطل نہیں آیا۔

خصوصیات محدث لائبریری

  • روزانہ ایک کتاب اور ایک رسالہ کی اپلوڈنگ
  • ڈیلی دس ہزار سے زائد وزیٹر
  • دلائل وبراہین سے مزین ومنفرد موضوعات پر مشتمل فری آن لائن اردو مکتبہ محدث ٹیم کا ٹارگٹ
  • وزیٹرز کی جانب سے فرمائش کی جانے والی کتب کی اپلوڈنگ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث فورم (forum.mohaddis.com) ... ایک تعارف


انٹرنیٹ کی دنیا میں لوگوں کے باہمی تبادلہ خیالات اور بحث ومباحثہ کی روایت خاصی پرانی ہے۔ بہت سی ویب سائٹس اپنے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور مسائل کے حل کےلیے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ 'مجلس التحقیق الاسلامی' نے بھی 'محدث لائبریری' کے بعد قارئین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں تمام اراکین دوسروں کی آرا سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنا ما فی الضمیر آسانی کے ساتھ بیان کر سکتے ہیں۔

یہ کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی پلیٹ فارم ہے۔ آپ کا تعلق چاہے جس بھی فرقے اور جس بھی جماعت سے ہو یہ پلیٹ فارم آپ کو چند قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنی بات کہنے کی پوری آزادی دیتا ہے۔ 'محدث فورم' نے علمی مسائل میں آزادانہ بحث ومباحثہ کا ماحول پیدا کرنے کی بطور خاص کوشش کی ہے جس کی بدولت بہت کم عرصے میں علمی حلقوں میں اسے خاص وقعت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔ آئیے اس کاررواں کا حصہ بنیے اور اختلافی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

خصوصیات محدث فورم

  • کتاب وسنت کی روشنی میں طالبان حق کی رہنمائی کرنے کےلیے علماء کرام کاجم غفیر
  • قواعد وضوابط کے اندر رہتے ہوئے تمام فرق سے تعلق رکھنے والوں کو بات کرنے کی مکمل آزادی
  • مہذبانہ وبرادرانہ ماحول
  • تحقیق حدیث سے سوالات کے تسلی بخش جوابات کےلیے خاص سیکشن
  • فورم کی تمام کیٹگریز پر نظماء کی تقرری
  • کتب فرمائش کےلیے مستقل فورم جو کہ خاص توجہ کا مرکز بھی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث فتویٰ (Urdufatwa.com) .... ایک تعارف


مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی و خارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ کتاب و سنت اور سیر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ، سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، سلف صالحین و ائمہ دین رحمہم اللہ کی سنت بھی ہے۔

اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب و سنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول و فروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب و سنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آرا کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز دیگر علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔

آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے تمام پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل تلاش کر سکیں۔ 'مجلس التحقیق الاسلامی' نے 'محدث لائبریری' اور ' محدث فورم' کی عوام و خواص میں مقبولیت کے بعد 'محدث فتویٰ' کا اجرا کیا۔

خصوصیات محدث فتویٰ

  • لوگوں کے روزمرہ سوالات کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں
  • برصغیر پاک وہند کے سلفی علماء کی کتبِ فتاویٰ کو یونیکوڈ فارمیٹ میں فتویٰ سائٹ میں جمع کرنے کا پروگرام
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث میگزین (Mohaddis.com) ... ایک تعارف


'ماہنامہ محدث لاہور' امت مسلمہ میں فکری اعتدال کا علمبردار ایک ایسا علمی و تحقیقی مجلہ ہے جو عرصہ چالیس سال سے علم و ثقافت کے مرکز لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ مجلے کے قارئین ہر ماہ جدید علمی، معاشرتی، قانونی اور سیاسی موضوعات پر اسلامی نقطہ نظر کی تشریح اور بے لاگ تجزیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔

ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل و مشکلات اور جدید علمی و فکری چیلنجز کے حوالہ سے ممتاز اہل قلم کی نگارشات پیش کرنا اس رسالہ کا طرہ امتیاز ہے۔ 'ماہنامہ محدث لاہور' جہاں مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے مسائل کا شرعی حل پیش کرتا ہے وہیں قرآن و سنت کی بنیاد پر تمام مسالک فکر میں اتحاد و یگانگت اور فکری یکجہتی کا سب سے بڑا داعی ہے۔ فتنہ انکارِ حدیث کی بیخ کنی اور اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا علمی جائزہ اور ردود کے معاملے میں 'ماہنامہ محدث لاہور' ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیش آمدہ مسائل میں جماعت کے نامور علما پر مشتمل فتویٰ کونسل کے جوابات اور رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

' مجلس التحقیق الاسلامی' کی آن لائن 'محدث لائبریری' ، 'محدث فورم' اور 'محدث فتویٰ' کی عام وخواص میں مقبولیت کے بعد محدث ٹیم پیش کی 'محدث میگزین' کے نام ایک اور ویب سائٹ۔جو ان خصوصیات کی حامل ہے۔

خصوصیات محدث میگزین

  • 'ماہنامہ محدث لاہور' ملت اسلامیہ کا علمی اور اصلاحی مجلہ آن لائن 1970 تا 2013
  • ماہنامہ محدث لاہور پی ڈی ایف، یونیکوڈ فارمیٹ میں
  • اشاریاتی کیٹلاگ کے ساتھ مضامین کی تقسیم
  • تجارتی منافع کے علاوہ ہر طرح مضامین سے مستفید ہونے کی کھلی اجازت
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سر پرست

٭ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مدنی ﷾
٭ ڈاکٹرحافظ حسن مدنی ........ drhasan@live.com

بورڈ آف ڈائریکٹرز

٭ ڈاکٹرحافظ حسن مدنی
٭ ڈاکٹر حافظ حسین ازہر
٭ ڈاکٹر حافظ انس نضر
٭ ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی
٭ انجینئر محمد شاکر اعوان

منتظمِ اعلیٰ

٭ ڈاکٹر حافظ انس نضر ...anasnazar99@gmail.com

آن لائن فتاویٰ وعلمی نگران

٭ ڈاکٹرحافظ محمد زبیر ...hmzubair2000@hotmail.com
٭ مولانا محمّد مصطفیٰ راسخ ...rasikh300@yahoo.com

تکنیکی ماہرین

٭ انجینئر محمد شاکر اعوان ...truemaslak@gmail.com
٭ انجینئر عمیر حسن راجہ ...uhking@gmail.com
٭حافظ اختر علی ارشد...hafi.kitabosunnat@gmail.com
٭ کلیم حیدر ...kaleemirc1990@gmail.com


ویب ٹیم

٭ عبدالرشید ناز
٭ عبدا لوحید ساجد
٭ رانا ابوبکر

ٹیم میل آئی ڈی

اگر آپ تمام منتظمین کو اپنا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے آپ کو اس آئی ڈی پر پیغام بھیجنا ہوگا۔
Kitabosunnat@gmail.com
 
Last edited by a moderator:
Top