• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کھلونا ہتھیاروں کی تیاری و فروخت پر پابندی، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کھلونا ہتھیاروں کی تیاری و فروخت پر پابندی، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
اسٹاف رپورٹر 2 گھنٹے پہلے

ڈکیتی میں بھی یہ کھلونا ہتھیار استعمال ہوتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں پلاسٹک کے کھلونے ہتھیاروں کی تیاری، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے صوبے میں پلاسٹک کے کھلونے ہتھیاروں کی تیاری، درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما سیف الدین خالد نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں کھلونا پستولوں اور گنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستان کو بھی ایسا کرنا چاہیے، اس سے بچوں میں منفی رجحان پیدا ہوسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے یہ قرارداد پیش کی ہے،کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے یہ ضروری ہے دیگر صوبوں کو بھی ایسی قراردادیں لانی چاہئیں، میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو کھلونا پستول ہر گز نہ دیں، حکومت سندھ اس قرارداد پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

پیپلزپارٹی کے جام خان شورو نے کہا کہ ڈکیتی میں بھی یہ کھلونا ہتھیار استعمال ہوتے ہیں، لاہور میں پولیس نے کھلونا پستول ہاتھ میں ہونے پر دو بچوں کو ہلاک کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کے ساتھ اصلی ہتھیاروں پر بھی پابندی کے لیے قرارداد لائی جائے، قبل ازیں سندھ اسمبلی نے تین اور قراردادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیں، ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹر ظفر کمالی کی پرائیویٹ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میرپور خاص میں سندھ ہائی کورٹ کا بنچ قائم کیا جائے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
کھلونا ہتھیاروں پر پابندی اور اصل ہتھیاروں میں کوئی حرج نہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کھلونا ہتھیاروں پر پابندی اور اصل ہتھیاروں میں کوئی حرج نہیں
بھائی اس کھلونے ہتھیار سے میرے بچہ کا چشمہ لگ گیا - ہوا یو عید کے دنوں میں بچے گن سے کھیل رہے تھے میرے سب سے بڑا بیٹا ان کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک چہرا اس کی آنکھ میں آ کر لگا وہ روتے ہوئے گھر پر آیا تو اس کی آنکھ میں درد ہو رہا تھا میں اس کے لے کر سول ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹر نے آنکھ کا ایکسرا کیا تو پتا چلا کے پتلی پر چہرے کا نشان ہے - جس کی وجہ سے اس کی آنکھ کی بینائی کم ہو گئی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسی کھلونے ہتیار کی وجہ سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا -

یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ بچے گن لے کر سلیفی بنا رہے تھے ان میں سے ایک بچہ نے دوسرے نچہ پر گن تانی ہوئی تھی - وہاں سے پولیس والے کا گزر ہوا تو وہ یہ سمجھے کہ یہ بچے کو گولی مار رہے ہیں - جس پر انھوں نے گن تانے ہوئے بچے پر گولی چلا دی جس پر وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا
 
Top