• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیااس ملک میں اﷲ تعالیٰ کی حکمرانی ہے؟۔ جمہوریت دین جدید۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فصل سوئم
کیااس ملک میں اﷲ تعالیٰ کی حکمرانی ہے؟
بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں قائم نظامِ جمہوریت کو ایک قانون کے ذریعے کتاب و سنت کے تابع کردیا گیا ہے۔ پھرملک میں رائج نظام کے درج ذیل کفریہ معاملات کا کیا جواب ہے؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
-1 شرک کی سرپرستی

اسلام معبودان باطلہ کی عبادت اور اطاعت سے دستبردار ہوکر اﷲ کی بندگی کرنے کا نام ہے۔ لاالہ الااﷲ اسلام کی بنیاد ہے۔ یہ توحید کا اعلان سب انبیاء علیہم السلام کا دین ہے۔ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی کتاب التوحید ، کشف الشبہات اور امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی زیارت القبور کا مطالعہ کیجئے اَئمہ دین اپنی تحریرات میں اس مسئلہ کو کثرت سے بیان کرتے ہیں۔
حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی کتاب یا اﷲ مدد پڑھیے یا
مبشر احمد ربانی صاحب کی کتاب کلمہ گو مشرک یا
مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کی شائع کردہ حافظ مقصود صاحب کی کتاب مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت ، یہی مسئلہ بڑے اچھے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیے!

حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ لکھتے ہیں:

''(بہت سی قرآنی) آیات میں اﷲ تعالیٰ نے شرک کی مذمت کی ہے۔ اسے ظلم عظیم قرار دیا ہے اور اس کی وجہ سے تمام اعمال کے باطل ہونے کی خبر دی ہے۔ شرک کی اتنی مذمت کیوں کی گئی ہے؟اس لئے کہ وہ ناقابل معافی جرم ہے اگر ایک مشرک نے دُنیا ہی میں شرک سے توبہ نہ کی اور توحید کا راستہ نہ اپنایا اور شرک کرتے کرتے ہی فوت ہوگیا تو اس کے لیے معافی کی کوئی صورت نہیں۔ اس کے لیے جہنم کی دائمی سزا ہے۔ جیسے کافر اﷲ کو نہ ماننے والا ، ہمیشہ جہنم میں رہے گا ایسے ہی اﷲ کو ماننے کے باوجود شرک کرنے والا ہمیشہ جہنم میں رہے گا ان دونوں کو جہنم کے عذاب سے کبھی نجات نہیں ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر نبی نے آکر اپنی قوم کوسب سے پہلے توحید ہی کا درس دیا اور اسے شرک سے روکا''۔(یااﷲ مدد ص 30)

مزید لکھتے ہیں:
''توحید الوہیت میں شرک بہت عام رہا ہے مشرکین عرب کا شرک بھی یہی ہے۔ ہندو جو مورتیوں کے پجاری ہیں ان کا شرک بھی یہی ہے اور آج کل کے نام نہاد مسلمانوں کے اندر بھی اس شرک کے مظاہر عام ہیں'' (یا اﷲ مدد ص 34)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ:

''اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے سے آدمی مرتد (مسلمان ہونے کے بعد کافر) ہو جاتا ہے۔'' (فتاویٰ دارلافتا ٔ ص14 ج2)

محمد منیر قمر سیالکوٹی حفظہ اللہ ترجمان شریعت کورٹ (الخبر ۔ سعودی عرب) لکھتے ہیں:


''حقیقت یہی ہے کہ کم از کم عقیدہ توحید تو ہم خانقاہوں پر ہی لٹا رہے ہیں۔ نذریں ان کے لیے مانی جاتی ہیں جبکہ غیر اﷲ کے نام کی نذر ماننا شرک ہے۔ قبروں کا طواف کیا جاتا ہے۔ مزاروں پر جانور ذبح کئے جاتے ہیں۔ قسمیں انہی کی کھائی جاتی ہیں اور مشکل کے وقت فریادیں انہیں سے کی جاتی ہیں جبکہ یہ تمام شرکیہ امور ہیں اور جہاں شرک آگیا وہاں سے توحید کی دولت اُٹھ گئی اور جو گوہر توحید سے تہی دست ہوگیا وہ سمجھ لے کہ اس کا سب کچھ لٹ گیا۔''
(ہفت روزہ اہلحدیث جلد 28 شمارہ 17ص24)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جناب عبدالقیوم ظہیر حفظہ اللہ لکھتے ہیں:

''میں یہ بات پورے وثوق اور یقین سے کہتا ہوں کہ اگر حکمران طبقے نے مزاروں پر ہونے والی خرافات پر توجہ نہ دی تو پاکستان پر عذاب ِ
الٰہی کو آنے سے دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی...... مشرک اپنے خالق کو بھول کر غیراﷲ کے دربار کو اپنی اُمیدوں کا مرکز و محور بنا بیٹھا ہے۔ حکمران ٹولہ بھی خانقاہوں اور درباروں کا اسیر ہے اور قومی خزانے سے کروڑوں روپیہ ان قبروں پر لگا رہا ہے اور عوام ہیں کہ وہ بھی اس راہِ شرک پر بے ہنگم اور بے فکر دوڑتے چلے جارہے ہیں۔''
( ہفت روزہ اہلحدیث جلد 27 شمارہ 34 ص 19)

بتائیے جس نظام میں مزاروں پر غیر اﷲ کو سجدے ہوتے ہوں، انہیں مشکل کشا اور حاجت روا کہا جاتا ہو۔ پھر ان خانقاہوں کا انتظام و انصرام اس ملک کے وزیر اوقاف کرتے ہوں جنہیں اس ''خدمت اسلام'' پر عنداﷲ ماجور ہونے کی بھی پوری پوری اُمید ہو کیا اس نظام میں حاکمیت اﷲ کی ہوگی؟ شرک کے حاملین ریڈیو، ٹیلیویژن اور کتب کے ذریعے آزادی کے ساتھ شرک و کفر کی دعوت دیتے ہیں۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
محمد زبیر عقیل حفظہ اللہ فاضل مدینہ یوینورسٹی کا سوال آج بھی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے لکھتے ہیں:

''اب ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام نے سب سے پہلے جس برائی کا خاتمہ کیا وہ شرک کی بیماری تھی تاکہ اﷲ کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالا جاسکے، آج جب کہ 360 تو کیا ہزاروں بت پوجے جارہے ہیں کیا اس بت پرستی کے موسم بہار میں صحیح اسلامی نظام قائم ہوسکتا ہے اور کیا وہ بھی اسلامی نظام کہلواسکتا ہے جس میں اسلام کی بنیادی اکائی توحید کی نفی ہورہی ہے اور کیا اﷲ کی وحدانیت سے انحراف کرکے کسی اور مسئلے پر وحدت اُمت ہوسکتی ہے؟ ... اگر کوئی جماعت اپنی داخلی پالیسی میں اسلام کے اس اہم رکن سے منحرف ہے تو وہ کس طرح اور کون سے اسلام کی دعویدار ہے؟''
( ہفت روزہ اہلحدیث جلد 28 شمارہ 4 ص 19)
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
جو کام تاویل کا لا علمی سے ہو اُس کی وجہ سے مسلمان کافر یا مشرک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری بات یہ کہ کفر اور شرک کی کیا تعریف ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جب تک آپ ان چیزوں کو نہیں سمجھیں گے تو فتنے میں ہی مبتلہ رہیں گے۔۔۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جو کام تاویل کا لا علمی سے ہو اُس کی وجہ سے مسلمان کافر یا مشرک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری بات یہ کہ کفر اور شرک کی کیا تعریف ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جب تک آپ ان چیزوں کو نہیں سمجھیں گے تو فتنے میں ہی مبتلہ رہیں گے۔۔۔۔

حقوق اللہ اور حدود اللہ کی دھجیاں بکھیرنے والی، کفر و شرک کی سرپرستی کرنے والی اسلام کی دعویدار حکومت کو اسلامی سمجھنے اور شاہرہِ جمہوریت پر فلاح کے متلاشی کو ہرگز یہ حق نہیں کہ توحید و سنت کے داعی تھریڈ کو فتنہ زدہ کرے۔
تاویل
لاعلمی
مسلمان
کافر
مشرک
کفر کی تعریف
شرک کی تعریف
فتنے کی تعریف
ان سب کے لئے الگ الگ تھریڈ قائم کرو۔ وہاں بات کریں گے ان شاء اللہ۔
 
Top