• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اللہ کے نبی نے کبھی اذان دی تھی

شمولیت
اگست 28، 2013
پیغامات
162
ری ایکشن اسکور
119
پوائنٹ
75
کیا اللہ کے نبی نے کبھی اذان دی تھی​
.Huzoor (Sallallahu
Alaihay Wasallam) Safar Pe Thay,
Namaz Ka Waqt Qareeb Aaya, Baarish Barsi Toh Zameen Geeeli(Gara) Ban Gai,
Aap Ne Sawari Par Bethay Hi Azaan Di Phir Iqamat Kahi.
- (Musnad-e-Ahmed, Hadees#17584) (Tirmizi Shareef, Hadees#411)
. Jab Hasan Ibn-e-Ali (Radhi Allaahu Anhu) Ki Wilaadat Hui Toh Huzoor (Sallallahu Alaihay Wasallam) Ne Un Ke Kaan Me Azaan Di.
- (Tirmizi Shareef, Hadees#1519)​
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بار بھی اذان دینا ثابت نہیں ہے۔
 
شمولیت
اگست 28، 2013
پیغامات
162
ری ایکشن اسکور
119
پوائنٹ
75
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بار بھی اذان دینا ثابت نہیں ہے۔
شیخ اوپر دو احادیث میں نے دی کیا وہ دونوں احادیث ضعیف ہے اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر وہ ضعیف ہے وضاحت فرماے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
شیخ اوپر دو احادیث میں نے دی کیا وہ دونوں احادیث ضعیف ہے اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر وہ ضعیف ہے وضاحت فرماے
آپ اردو یا عربی میں حدیث پیش کریں پھر جواب دیتاہوں
 
شمولیت
اگست 28، 2013
پیغامات
162
ری ایکشن اسکور
119
پوائنٹ
75
آپ اردو یا عربی میں حدیث پیش کریں پھر جواب دیتاہوں

نبی صلہ اللہ وسلم سفر پہ تهے نماز کا وقت قریب ،بارش برسی تو زمین گیلی (گارہ) بن گی، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر بیٹهے ہی اذان دی پهر اقامت کہی..(مسند احمد حدیث :17584 ،ترمذی :411)
حدیث نمبر 2
جب حسن بن علی کی ولادت ہوی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کان میں اذان دی...( ترمذی :1519)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے، البتہ راجح قول یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود اذان دی ہے،

جیسا کہ فتاویٰ شامی کے حاشیہ میں مذکور ہے،

قال الرافعی قولہ ﴿ولکن وجد فی مسند احمد من ھذا الوجہ الخ﴾ ذکر السندی ما نصہ وفی السراج روی عقبة بن عامر قال
﴿کنت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی سفر فلما زالت الشمس اٴذن نفسہ واقام و صلی الظھر
وقال السیوطی ظفرت بحدیث آخر مرسل اخرجہ سعید بن منصور فی سننہ قال
﴿ اٴذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرة فقال حی علی الفلاح
وھذہ روایة لا تقبل التاؤیل۔
واللہ سبحانہ و تعالٰی اعلم

نقل
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے، البتہ راجح قول یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود اذان دی ہے،

جیسا کہ فتاویٰ شامی کے حاشیہ میں مذکور ہے،

قال الرافعی قولہ ﴿ولکن وجد فی مسند احمد من ھذا الوجہ الخ﴾ ذکر السندی ما نصہ وفی السراج روی عقبة بن عامر قال
﴿کنت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی سفر فلما زالت الشمس اٴذن نفسہ واقام و صلی الظھر
وقال السیوطی ظفرت بحدیث آخر مرسل اخرجہ سعید بن منصور فی سننہ قال
﴿ اٴذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرة فقال حی علی الفلاح
وھذہ روایة لا تقبل التاؤیل۔

واللہ سبحانہ و تعالٰی اعلم

نقل

کنعان صاحب نقل کے ساتھ عقل بھی استعمال کرلیا کریں۔
آپ نے یہ باتیں یہاں سے کاپی پیٹ کی ہیں کیوں؟؟ اور شاید عمدا لفظ ’’نقل‘‘ پر لنک دینے سے گریز کیا۔
آپ کی پیسٹ شدہ عبارت میں مسند احمد کے حوالہ سے ایک حدیث نقل کی گئی ہے۔
آپ یہ حدیث مسند احمد میں دکھا دیں ۔ میں مسند احمد کا ایک نسخہ آپ کو انعام میں دوں گا۔
اگر آپ سے تنہا یہ کام نہ ہوسکے تو پوری دنیا سے اپنے اعوان وانصار اکٹھا کرلیں اور سب مل کی مسند احمد سے یہ حدیث ڈھونڈھیں مل جائے تو ناچیز کو انعام کے مطالبہ کے ساتھ مطلع کریں ۔
چلیں شروع ہوجائیں شاباش !!!


اور ہاں رہی سیوطی کی نقل کردہ دوسری حدیث ۔
توسیوطی رحمہ اللہ خود اسے مرسل کہہ دیا ہے ، علاوہ بریں یہ حدیث سنن سعید بن منصور کے موجودہ نسخہ میں موجود نہیں ۔ لیکن امام سیوطی نے ایک دوسری کتاب میں اس کی سند یوں ذکرکی ہے:
قَالَ سعيد بن مَنْصُور فِي سنَنه حَدثنَا أَبُو مطوية (کذا ولعلہ ابومعاویہ) حَدثنَا عبد الرَّحْمَن بن أبي بكر الْقرشِي عَن بن أبي مليكَة قَالَ أذن رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم مرّة فَقَالَ حَيّ على الْفَلاح [تنوير الحوالك شرح موطأ مالك 1/ 128]۔

اس سندمیں ارسال کے علاوہ ایک علت یہ بھی ہے کہ اس میں موجود ’’عبد الرَّحْمَن بن أبي بكر الْقرشِي‘‘ ضعیف ہے۔

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
ضعيف [تقريب التهذيب لابن حجر: رقم 3813]
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
محترم کفایت!
احتیاط: سامنے والے کو مخاطب کرتے ہوئے گفتگو کے آداب کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ھے، قابلیت تحریر پر فوکس رکھنے اور جواب دینے میں ھے الجھنے میں نہیں۔
کیا آپ نے مجھے یہاں یا اور کسی فارم میں فقہی مسائل و اختلافی موضوعات پر کسی سے الجھتے ہوئے دیکھا ھے؟ کیا مجھے ان میں حصہ لینا نہیں آتا؟
آپ اردو یا عربی میں حدیث پیش کریں پھر جواب دیتا ہوں
اپنی عبارت پر غور فرمائیں، اردو میں ممبر نے لکھا اور عربی میں مجھے جہاں سے عبارت ملی وہ میں نے پیش کر دی۔ آپکو کام تھا اپنی کہی ہوئی بات کے مطابق اپنا جواب پیش کرتے مجھے مخاطب کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔
نقل پر لنک نہ دینے پر آپکا جو خیال ھے وہ پرانے زمانہ کا ھے جب اس پر لوگوں کی معلومات نہیں تھی، اب تو بچہ بچہ لکھ کر اور ایک لفظ اٹھا کر اصل لنک پر پہنچ جاتا ھے نہ جانے آپ کو ایسا کیوں لگا کہ لنک نہ دے کر آپنے اسے ڈھونڈ لیا کہ یہ عبارت کہاں سے لی گئی ھے کوئی معرکہ مار لیا ھے، نقل پر لنک نہ دینے پر کچھ فارمز پر کچھ اصول ہوتے ہیں کہ کوئی بھی عبارت اگر دوسرے فارم یا بلاگ سے اٹھائی جائے تو اس پر نقل یا صاحب مراسل کا نام دینا ہی کافی ھے، لنک نہیں پیش کیا جائے۔ جب نقل لکھ دیا تو سامنے والے کے لئے ویسے ہی آسان ھے اس کا لنک تلاش کرنا اس کے لئے وقت نہیں لگتا۔
چلیں شروع ہو جائیں شاباش !!!
یہ کون بولتے ہیں سمجھ والے خود ہی سمجھ جائیں گے۔
جزاک اللہ خیر

والسلام
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
کنعان صاحب میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہونچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
لیکن حالیہ پوسٹ میں آپ نے جوکچھ لکھاوہ میرے سوال کا جواب نہیں ۔
آپ نے ایک حدیث پیش کردی جومسنداحمد میں موجود ہی نہیں ، میں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ حدیث مسنداحمد سے دکھلائیں۔
آپ اس بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں تو کہیں ۔

آپ فرماتے ہیں کہ اردو اور عربی میں حدیث پیش کرنے کا میں نے مطالبہ کیا اور سائل نے اردو میں پیش کردی اور آپ نے عربی میں پیش کردی ۔
محترم آپ نے جو احادیث پیش کی ہیں ان میں سے کوئی ایک حدیث بھی سائل کی پیش کردہ حدیث نہیں ہے۔
اورپر سائل کی ذکر کردہ دونوں حدیث موجود ہے مراجعہ فرمالیں۔
 
Top