خلیل رانا بھائی، میرے خیال سے امام بخاری رحمہ اللہ کا یہ عمل انکا آنحضرت ﷺ سے منسوب کوئی غلط بات کا منسلک نہ کرنے کے لئے تھا، اور ساتھ ہی اپنے دلی اطیمنان و تسلی کے لئے بھی تھا کہ وہ کوئی غلط کام نہیں کررہے۔ نیز جب انکو اس عمل سے اس بات کا قلبی یقین ہوجاتا کہ وہ جس حدیث کو آنحضرت ﷺ سے منسوب کررہے ہیں، تبھی وہ اس حدیث مبارکہ کو اپنی کتاب میں درج کرتے۔ میرے حساب سے اسکی یہ توجیح بنتی ہے، اسمیں کوئی عمل بدعت نہیں کہلائے گا۔