• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا امام خود اقامت کہہ سکتا ہے ؟

شمولیت
مارچ 11، 2016
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
58
اسلام عليكم

میں اور میرا ایک دوست مسجد دیر سے گے تو نماز ہوچکی تھی اب اگر ہم میں سے جو نماز پڑھاے گا جو امام بنے گا تو کیا وہ خود اقامت دیں سکتا ہے؟ قرآن و سنت کے مطابق جواب درکار ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اسلام عليكم

میں اور میرا ایک دوست مسجد دیر سے گے تو نماز ہوچکی تھی اب اگر ہم میں سے جو نماز پڑھاے گا جو امام بنے گا تو کیا وہ خود اقامت دیں سکتا ہے؟ قرآن و سنت کے مطابق جواب درکار ہے
السلام علیکم
صحیح لکھا کریں ۔
اقامت کوئی بھی نمازی کہہ سکتا ہے ، چاہے امام ہو یا مقتدی ، علماء کا بھی یہی فتوی ہے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جی اسکی دلیل مل سکتی کیا مجھے؟ @خضر حیات
سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ الْأَذَانِ فِي السَّفَرِ)
سنن ابو داؤد: کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل (باب: سفر میں نماز کے لیے اذان کہنا)
1203 . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيَّ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >يَعْجَبُ رَبُّكُمْ مِنْ رَاعِي غَنَمٍ، فِي رَأْسِ شَظِيَّةٍ بِجَبَلٍ، يُؤَذِّنُ بِالصَّلَاةِ وَيُصَلِّي، فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا: يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ يَخَافُ مِنِّي، قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ<.
حکم : صحیح
1203 . سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ” تمہارا رب بکریوں کے اس چرواہے پر تعجب کرتا ( خوش ہوتا ) ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر ( اکیلا ہوتے ہوئے ) نماز کے لیے اذان کہتا اور نماز پڑھتا ہے ۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے ، دیکھو میرے اس بندے کو جو نماز کے لیے اذان اور اقامت کہتا ہے ( اور ) مجھ ہی سے ڈرتا ہے ۔ میں نے اپنے اس بندے کو بخش دیا ہے اور جنت میں داخل کر دیا ہے ۔ “
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جی اسکی دلیل مل سکتی کیا مجھے؟ @خضر حیات
امام كے ليے اذان اور اقامت كہنا اور نماز پڑھانا جائز ہے


كيا امام كے ليے جائز ہے كہ وہ خود ہى اذان كہے اور اقامت كہنے كے بعد نماز بھى خود ہى پڑھائے، يا كہ كسى اور شخص كے ليے اذان اور اقامت كہنا ضرورى ہے، اور امام جماعت كروائے ؟
Published Date: 2006-10-04

الحمد للہ:
جى ہاں اس ميں كوئى حرج نہيں.
امام كے ليے ايك ہى وقت ميں اذان دينا، اور اقامت بھى كہنا اور خود ہى جماعت كروانا جائز ہے، كيونكہ يہ سب اعمال اطاعت اوراللہ تعالى كا قرب حاصل كرنے كے ليے ہيں، اس ميں كچھ مانع نہيں.

بلكہ يہ اعمال تو عظيم اطاعت اور سب سے بڑے قرب والے ہيں.

ديكھيں: فتاوى الشيخ عبد اللہ بن حميد صفحہ نمبر ( 87 ).

اسلام سوال جواب
 
Top