• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اہل حدیث فقہ کو مانتے ہیںِ؟؟؟؟؟

mufti arzumand saad

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2013
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
24
پوائنٹ
18
جب غیر مقلدین (اہل حدیث کہلانے)والوں سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ اماموں کو کیوں نہیں مانتے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اماموں کی صرف وہ باتیں مانتے ہیں جو قرآن و حدیث کے مطابق ہوں توجب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اس کا کوئی ثبوت بھی دیجیے کہ آپ نے مثلا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی کونسی بات مانی ہے اس کی دلیل اور ان کے مقابلہ میں جتنے ائمہ کے اقوال ہیں وہ پیش کریں اور ان کو چھوڑنے کی وجہ اور امام صاحب رحمہ اللہ کے فقہ کے مسئلے کو اختیار کرنے کی وجہ بھی لکھیں تو اکثر و بیشتر اس سوال کا جواب سوائے فضول باتوں کے نہیں دیا جاتا ۔
ہم اس فورم پر یہی سوال بڑے ادب اور احترام سے دھراتے ہیں اور آپ سے جواب کی امید رکھتے ہیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
فقہ اسلامی

ایک تعارف ، ایک تجزیہ

ڈاکٹر محمد ادریس زبیر


فہرست مضامین
پیش لفظ

پہلا باب تعارف فقہ اسلامی
علم اور اس کی برکات
فقہ اسلامی: خصوصیات اور محاسن
فقہ اسلامی کی اہمیت وضرورت
فقہ اسلامی کی روح
موضوع فقہ

لفظ فقہ کا معنی ومفہوم
مذہب اور دین: فرق
فقہ، شریعہ اورقانون

فقہ اور اصول فقہ میں فرق
انتباہ
مقام عبرت

لفظ سیاست کا معنی ومفہوم
فقہ اسلامی کے چند مسائل
فقہ اسلامی میں اہم چیز کون سی ہے
فقیہ کسے کہتے ہیں؟
فقہاء کے درجات
غلط فہمیاں
یاد رکھنے کی بات

فقہ اسلامی میں مصالح عامہ کا خیال

دوسرا باب تاریخ ومصادر
تاریخ تدوین فقہ اور اس کے مراحل
فقہ اسلامی کے مصادر: قرآن وسنت، اجماع ، قیاس
اجتہاد
اختلاف ہو تو حق ایک کے ساتھ ہوگا
خیر القرون کا علم اور فقہی آزادی

تیسرا باب فقہاء اربعہ
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ
اساتذہ وتلامذہ
فقہ حنفی کے اصول: کتابب اللہ ، سنت، اجماع اور قیاس
فقہ حنفی کی مشہور کتب: اقسام وتعارف
نمایاں خدو خال: علما ء احناف کی آراء۔۔ضابطے۔۔تلفیق
فقہ حنفی کی چند اصطلاحات
مفتیٰ بہا،ظاہر الروایۃ، الروایۃ، الإمام، الشیخان، الطرفان،صاحبان، أصحابنا، مشایخ۔

ائمہ اربعہ کے درمیان اختلاف کی صورتیں
وفات
ایک تحقیق طلب معاملہ: مجلس علمی، بعض دعووں کا ضعف

امام مالک رحمہ اللہ
اساتذہ
تدریس وعلمی وقار
فقہ مالکی کی اہم کتب: موطأ اور المُدَوَّنۃ
امام مالکؒ کے شاگرد
فقہ مالکی کے اصول
چند مالکی اصطلاحات:ائمہ، الأخوان، شیخ، شیخان، قرینان، مفتی
موازنہ مابین فقہ مالکی وحنفی

وفات

امام شافعیؒ رحمہ اللہ
بچپن

اساتذہ
رحلہ برائے علم
فکر میں تبدیلی
فقہ شافعی کے اصول
مشہور شافعی کتب
بعض مشہور فقہی اصطلاحات
اختلافی اصطلاحات

تقابلی جائزہ
وفات

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
تعلیم
فتنہ خلق قرآن
عقیدہ
وفات
فقہ حنبلی کے اصول
معتمد کتب حنابلہ
حنبلی اصطلاحات
ائمہ اربعہ کے فقہی مناہج پرتبصرہ

چوتھا باب فقہی تقسیم اور تناؤ
فقہی مذاہب کا آغاز
تقسیم کی وجہ
مذہبی شدت
مسلکی فقہ کی اشاعت کے اسباب: قاضیوں کا کردار، فقہاء کے میلانات، غلو، ایک اور نمونہ، تلخ یادیں، تقلید، گروہ بندیاں، جماعت سازی اور امارت، فروعی مسائل، ذاتی رائے اور فرعی مسئلہ، نتائج
تدوین نو کی ضرورت
عجیب رویے
قبولیت کی شرائط
اطاعت واتباع :ترک تقلید
صحیح احادیث
غیر واقع مسائل سے اجتناب
فقہ اسلامی کے پرکھنے کے معیارات:فقہی کتب اور ان کا انتخاب : مسلکی وغیر مسلکی کتب۔ مجتہدانہ کتب۔ فقہی مسائل کی جانچ اور طریقہ کار۔
فقہ اسلامی کے چند مطالبات
فقہ سے استفادہ ۔ تعصب سے اجتناب۔ تجویز۔ اختلاف کے باوجود رواداری۔ فقہاء ہمارا عظیم سرمایہ۔ اجتہاد کی ضرورت۔ استنباط۔جرح وتعدیل۔ تخریج سے اجتناب
فتوی اور مفتی
آخری گذارش
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
جب غیر مقلدین (اہل حدیث کہلانے)والوں سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ اماموں کو کیوں نہیں مانتے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اماموں کی صرف وہ باتیں مانتے ہیں جو قرآن و حدیث کے مطابق ہوں توجب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اس کا کوئی ثبوت بھی دیجیے کہ آپ نے مثلا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی کونسی بات مانی ہے اس کی دلیل اور ان کے مقابلہ میں جتنے ائمہ کے اقوال ہیں وہ پیش کریں اور ان کو چھوڑنے کی وجہ اور امام صاحب رحمہ اللہ کے فقہ کے مسئلے کو اختیار کرنے کی وجہ بھی لکھیں تو اکثر و بیشتر اس سوال کا جواب سوائے فضول باتوں کے نہیں دیا جاتا ۔
پہنے والے (ذاتی استعمال کیلئے تیار شدہ جائز زیور)زیور پر زکوۃ ادا کر کا مسلک صرف امام ابو حنيفہ کا ہے باقی تین امام زیورپر زکوۃ کو نہیں مانتے کیوں امام ابو حنيفہ کا مسلک حدیث کے مطابق کے اس لیے ہم اس پر عمل کرتے ہیں
اس کی دلیل
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور شعیب اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ : "ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی بیٹی کیساتھ آئی اور اس کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے کڑے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: (کیا تم اس کی زکاۃ دیتی ہو؟)
خاتون نے کہا: نہیں!
آپ نے فرمایا: (کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ اللہ تعالی ان دو کڑوں کے بدلے میں آگے کے کڑے پہنائے؟)
راوی کا کہنا ہے کہ: اس عورت سے ان کڑوں کو اتار کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا، اور کہنے لگی: "یہ اللہ اور اس کے رسول کیلئے ہیں"
اس حدیث کو ابو داود: (1563) نسائی: (2479) نے روایت کیا ہے، اس حدیث کو ابن قطان، زیلعی اور ابن ملقن نے صحیح قرار دیا ہے جبکہ نووی اور البانی نے اسے حسن کہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ہم اس فورم پر یہی سوال بڑے ادب اور احترام سے دھراتے ہیں اور آپ سے جواب کی امید رکھتے ہیں
پہلی بات تو یہ ہے کہ جب ’’ ادب و احترام ‘‘ والی گفتگو مقصود ہو تو اس کا اسلوب اور انداز یہ نہیں ہوتا ، یہ ایسے ہی ہے کہ آپ سرخ آنکھیں ، اونچی آواز اور ماتھے پر بل ڈال کر کسی کو کہیں میں آپ کا بہت ادب و احترام کرتا ہوں ۔ خیر یہ ایک غیر متعلقہ بات ہے ۔
جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اس کا کوئی ثبوت بھی دیجیے کہ آپ نے مثلا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی کونسی بات مانی ہے
ایک مثال ابن قدامہ بھائی نے پیش کی ، میں ایک اضافہ کروں گا کہ چلتے پھر تے جوتے کو گندگی وغیرہ لگ جاتی ہے ، چلتے وقت زمین کے ساتھ رگڑ کھانے سے وہ پاک ہوجاتے ہے یا نہیں ؟
امام ابوحنیفہ اور یوسف کا قول یہ ہے کہ اس طرح جوتی پاک ہوجاتی ہے ، جبکہ امام شافعی اور محمد کے نزدیک پاک نہیں ہوتی ، اہل حدیث کے نزدیک راجح پہلے والا موقف ہے ۔
دلیل :
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا وَطِئَ أَحَدُكُمْ بِنَعْلِهِ الْأَذَى، فَإِنَّ التُّرَابَ لَهُ طَهُورٌ» ( رواہ أبوداؤد )
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی اپنے جوتے سے نجاست کو روندے تو مٹی اسے پاک کرنے والی ہے ۔ “
س کی دلیل اور ان کے مقابلہ میں جتنے ائمہ کے اقوال ہیں وہ پیش کریں اور ان کو چھوڑنے کی وجہ اور امام صاحب رحمہ اللہ کے فقہ کے مسئلے کو اختیار کرنے کی وجہ بھی لکھیں
دلیل ذکر کردی ہے ، ائمہ کے اقوال بھی ذکر کردیے ہیں اور دیگر اقوال کو نہ لینے کی وجہ یہ ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے موقوف کی تائید احادیث سے ہوتی ہے ۔
کتب فقہ بھری پڑی ہیں ، اور ان میں جتنے مسائل میں ائمہ کے اقوال ذکر کیے گئے ہیں ، ان پیش آمدہ مسائل میں اہل حدیث کا موقف بھی واضح ہے ، جس اہل حدیث نے جس امام کے موقف کو اختیار کیا ہے ، اس میں وجہ ترجیح ذکر کردی ہے ۔
اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اہل حدیث نے سب سے ہٹ کر اپنا نیا کچھ متعارف نہیں کروایا ، بلکہ اکثر و بیشتر کسی نے کسی امام سے دلیل کی بنا پر موافقت کی ہے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غلط فہمیاں ہیں اور بہت ساری پیدا کردی گئی ہیں ، سادہ اور غیر مضر سا نقطہ نظر ہے کہ ہر وہ قول جو کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے موافق ہو قابل عمل ہے اور جو ان اصولوں سے متصادم یا مخالف ہو انکو ترک کردیا جائے ۔ اور یہ تعلیم بهی چاروں ائمہ الکرام ، اللہ انکے درجات بلند فرمائے ، نے ہمیں دی ہے ۔
امثال کافی ہیں بطور اطمینان شخصی اور اللہ ہم سبکو بہتر ہدایت دے ، وللہ الحمد
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہ دو نظیریں جو پیش کی گئی ہیں صرف ان کے بارے میں چاروں فقہوں کے اماموں کے دلائل بھی پیش کردیں تو مہربانی ہوگی تاکہ بات کو سمجھنا آسان ہو سکے۔
 
Last edited by a moderator:

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
یہ دو نظیریں جو پیش کی گئی ہیں صرف ان کے بارے میں چاروں فقہوں کے اماموں کے دلائل بھی پیش کردیں تو مہربانی ہوگی تاکہ بات کو سمجھنا آسان ہو سکے۔
ابوحنیفہ کے علاوہ باقی تین اماموں کی دلیل
مالک نے موطا: (485) میں نافع سے بیان کیا ہے کہ :
"عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹیوں اور لونڈیوں کو سونے کے زیورات پہناتے تھے، اور ان کے زیورات سے زکاۃ ادا نہیں کرتے تھے"
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
ایک مثال ابن قدامہ بھائی نے پیش کی ، میں ایک اضافہ کروں گا کہ چلتے پھر تے جوتے کو گندگی وغیرہ لگ جاتی ہے ، چلتے وقت زمین کے ساتھ رگڑ کھانے سے وہ پاک ہوجاتے ہے یا نہیں ؟
امام ابوحنیفہ اور یوسف کا قول یہ ہے کہ اس طرح جوتی پاک ہوجاتی ہے ، جبکہ امام شافعی اور محمد کے نزدیک پاک نہیں ہوتی ، اہل حدیث کے نزدیک راجح پہلے والا موقف ہے ۔
محترم! اس کے بھی بقیہ اماموں کے دلائل تحریر فرمادیں۔ شکریہ
 
Top