• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جبری طلاق واقع ہو جاتی ہے؟ [انتظامیہ]

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
آج ایک بریلوی عالم سے پوچھا کہ کیا جبرا طلاق معتبر ہوتی ہے جس میں مرد کو طلاق دینے کے لئے مجبور کیا جائے ؟تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسئلہ ہے، دوبارہ عرض کرنے پر انہوں نے سکونت اختیار فرمایا
ہمارا خیال ہے ایسے واقعات کی تفتیش کی جانی چاہئے اس کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچا جاسکتا ہے۔ یہاں موجود بھائی اس بارے میں کیا فرماتے ہیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جبری طلاق ، یعنی کسی شخص کو زبردستی مار پیٹ، یا جان کی دھمکی وغیرہ دے کر اس سے طلاق حاصل کر لینا، کے بارے میں اہلحدیث علمائے کرام کا تو متفقہ موقف یہی ہے کہ ایسی طلاق واقع ہی نہیں ہوتی۔
اور احناف کا موقف یہ ہے کہ ایسی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
اس مسئلے میں احناف کے موقف کے بطلان کی سب سے بڑی اور واضح دلیل یہ ہے کہ جبراً تو کلمہ کفر کہہ دینے سے بھی کوئی شخص کافر نہیں ہوتا۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
جبری طلاق ، یعنی کسی شخص کو زبردستی مار پیٹ، یا جان کی دھمکی وغیرہ دے کر اس سے طلاق حاصل کر لینا، کے بارے میں اہلحدیث علمائے کرام کا تو متفقہ موقف یہی ہے کہ ایسی طلاق واقع ہی نہیں ہوتی۔
جزاک اللہ خیرا، یہی موقف منصفانہ معلوم ہوتا ہے

اس پوسٹ کو علیحدہ دھاگہ دینے کے لئے انتظامیہ کا بہت شکریہ
 
Top