• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سنی لڑکی شیعہ لڑکے سے شادی کر سکتی ہے؟

شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
105
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
56
کیا سنی مسلک کی لڑکی شیعہ سے نکاح کر سکتی ہے؟

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک سنی مسلک کی لڑکی شیعہ آدمی سے نکاح کر سکتی ہے؟
جواب:
اگر کوئی شخص قرآن پاک میں تحریف کا قائل نہ ہو بلکہ قرآن کریم کو محفوظ اور خدا کا کلام مانتا ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ازواج مطہرات کا گستاخ نہ ہو۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت نہ لگاتا ہو۔ امہات المؤمنین کو بھی اہل بیت میں شمار کرتا ہو۔ چاروں خلفائے راشدین کو برحق مانتا ہو اور ان کے جنتی ہونے کا عقیدہ رکھتا ہو۔ حضرت علی علیہ السلام کو حضرت عثمان غنی علیہ السلام کے بعد چوتھا خلیفہ مانتا ہو۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مانتا ہو اور ان کو گالی گلوچ نہ کرتا ہو۔ تو ایسے شخص سے سنی لڑکی نکاح کر سکتی ہے۔ اگر اس کے عقائد مذکورہ بالا عقائد کے برعکس ہوں تو وہ مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں ہے اور مسلمان لڑکی کا نکاح غیر مسلم سے نہیں ہو سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
تو پھر وہ شیعہ کہاں ہوا یہ عقیدہ تو اہلسنت والجماعت کا ہے
 
Top