• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سونا چاندی او ر زیورات کو ایک میں ملا کر زکوۃ دی جائےگی؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شیخ ایک سوال کا جواب مطلوب ہے.
زید ایک تاجر ہے، اس وقت اس کے پاس مال تجارت اور کچھ نقدی مل ملا کر دس لاکھ کی مالیت تک پہنچ رہی ہے,اسکی ماں کے پاس سونا ہے 5 تولہ اور اسکی بیوی کے پاس بارہ تولہ سونا ہے،کیا وہ اس سونے کو بھی اپنے اموال کے ساتھ کر کے زکوٰۃ نکالے گا؟
کن کن صورتوں / موقعوں پر ساری نقدی اور زیورات سونا و چاندی کو جمع کر کے زکوٰۃ نکالنا ہے؟ کیا مال اگر نصاب کو پہنچ گیا ہو اور سونا بھی یا نہ مال نصاب کو پہنچا نہ ہی سونا تو کیا ان دونوں میں سے کسی ایک یا دونوں ہی صورتوں میں مال کے ساتھ سونا شامل کر کے زکوٰۃ نکالی جائے گی؟
سائل : عباد الرحمن حیدرآباد ، دکن

وعليكم السلام ورحمة اللہ و برکاتہ
الحمد للہ :

زید دس لاکھ کی مالیت میں سے ڈھائی فیصد زکوہ نکالے گا اس شرط کے ساتھ اگر اس پر ایک سال مکمل ہوگیا ہو۔
اس کی ماں کے پاس جو سونا ہے وہ ماں کی ملکیت ہے اس کی ملکیت کو زید کے ساتھ نہیں جوڑا جائے گا اور یہ نصاب سے کم ہونے کے سبب اس پر زکوہ نہیں ہے۔
اور بیوی کی ملکیت کو بھی نہ زید کی ملکیت سے جوڑا جائے اور نہ ہی زید کی ماں کے سونے سے اور چونکہ یہ نصاب تک پہنچ گیا ہے لہذا اس پر زکوہ ہے اگر اس پر سال مکمل ہوگیا ہے۔
اور سونا یا چاندی اس قدر ہے کہ وہ نصاب تک پہنچ جا رہا ہے اور دوسری طرف نقدی بھی نصاب تک پہنچ جارہی ہے تو نقدی کی الگ زکوہ دیں اور سونے/چاندی کی الگ لیکن تھوڑا سونا/چاندی ہو اور تھوڑے پیسے ہوں دونوں میں کوئی نصاب تک نہیں پہنچ رہا ہو اور دونوں کو جمع کرنے سے نصاب تک پہنچ جارہا ہو تو دونوں(سونا/چاندی اور نقدی) کو جمع کرے اور زکوہ دے بشرطیکہ سونا /چاندی اور نقدی ایک ہی آدمی کا ہو۔
البتہ سونا کو چاندی کے ساتھ جوڑ کر زکوہ نہیں دی جائے کیونکہ دونوں کا نصاب الگ الگ ہے ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
زکوۃ کے مسائل کیسے سمجھیں. مجھے کم سمجھ میں آتے ہیں
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
آپ طالب علموں میں ممتاز اور مجتہد ہیں ، آپ نے ہرقسم کے مضامین کا رومن اردو میں ترجمہ کیا ہے اور نہایت دقت کے ساتھ ۔ احادیث کے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہیں ۔ الحمد للہ
مستقبل آپ کا روشن اور تابناک رہے گا ، ان شاء اللہ، کامیابی اور علمی ترقی کے لئے اللہ سے مزید دعا گو ہوں۔
زکوہ کے مسائل کچھ پیچیدہ ہیں مگر زیادہ نہیں، اور زکوہ میں عمومامختلف قسم کی تجارت، سامان تجارت، نقدی اور سوناو چاندی پہ بحث زیادہ ہوتی ہے۔ میرے خیال سے ان امور پہ مشتمل زکوہ سے متعلق اگر جامع کتاب کا نظر غایر مطالعہ ہوجائے تو ان شاء اللہ زکوہ کی پیچیدگی دور ہوجائے گی۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
آپکی دعاؤں پر آمین کہتا ہوں. اللہ آپ کو سلامت رکھے. صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہم پر آپ کا سایا دراز فرمائے. آمین.
کوئی کتاب نظر میں ہو تو ضرور آگاہ کیجئے گا.
بارک اللہ فیکم
 
Top