• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عرب مجاہدین جماعت کے خلاف قنوت کرتے ہیں ؟

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

سچ کہا جس نے بھی کہا کہ
جھوٹ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا
یہ تو ایک ایسا بے بنیاد الزام بلکہ بہتان ہے کہ جسے سن کر ہر صاحب شعور کو ہنسی آتی ہے ۔
کیونکہ جس کتاب نے یہ شبہہ پیدا کیا ہے اس کا پڑھنے والا خوب جانتا ہے کہ اس میں خود ہی اس بہتان کا جواب موجود ہے۔
اس کتاب یعنی گوانتانامو کی ٹوٹتی زنجیریں ، اسکے لکھاری عبد الرحیم مسلم دوست صاحب سے جب یہ پوچھا گیا کہ
آپکو انہوں نے کسی ایک جگہ اکٹھا کرکے رکھا تھا یا آپ الگ الگ پنجروں میں بند تھے؟
تو فرمانے لگے کہ ہم سب لوگ الگ الگ پنجروں میں بند تھے ۔
پھر سوال کیا گیا کہ کیا کبھی وہ لوگ آپکو جمع ہونے کا موقع دیتے تھے ؟
تو ارشاد ہوا کہ نہیں !۔
خیر مجلس چلتی رہی اور باتیں ہوتی رہیں ۔
چلتے چلتے ان سے یہ سوال کیا گیا کہ جب آپ سب لوگ الگ الگ پنجروں میں قید تھے اور کبھی آپکو جمع ہونے کا موقع بھی نہیں دیا گیا تو پھر یہ قنوت نازلہ کیسے ہوئی ؟؟؟ کیونکہ قنوت نازلہ تو نماز باجماعت میں ہوتی ہے ، اور آپکو تو اکٹھا ہونے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ؟!!
تو موصوف اس پر سیخ پا ہوگئے !۔
جس مجلس میں یہ باتیں ہوئی ہیں اس مجلس میں شامل تمام تر افراد بحمد اللہ بقید حیات ہیں اور اسکی گواہی دینے کے لیے تیار بھی !۔ ان میں سے ا یک استاذ المجاہدین مولانا نصر جاوید صاحب حفظہ اللہ بھی ہیں !۔ اوروہ اپنے قوی حافظہ کی بدولت اس مجلس کی ساری کاروائی لفظ بلفظ سنا سکتے ہیں ۔ فللہ الحمد والمنۃ۔

محترم قارئین ! دیکھا آپ نے کہ کیسی بے بنیاد باتوں کو جھوٹے راویوں سے سن سنا کر پھیلایاجاتا ہے جن کا نہ سر ہے نہ پاؤں ۔​

کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ایسا کرنے والے سی آئی اے کے ایجنٹ ہوں اور انکا مقصد مجاہدین میں پھوٹ پیدا کرنا اور دوریاں ڈالنا ہو ۔ اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ ان ایجنٹوں نے مجاہدین کے ذہنوں میں غلط باتیں بھر کر نفرتیں پھیلا بھی دی ہوں اور وہ اسی غلط فہمی کی بنیاد پر اپنے ہی ساتھیوں کو یہ سمجھ کر بددعاء دیتے رہیں کہ شاید یہ منافق ہیں یا ہمارے دشمن ہیں یا غیروں کے ایجنٹ ہیں ۔یا یہ بھی ممکن ہے اور جو بعد میں عیاں ہو گیا کہ مسلم دوست کی جماعت مخالف ہرزرہ سرائی کی بنیاد محض پرانا کوئی ذاتی جھگڑا اور بغض تھا اور اس "بددعا" والی کہانی کا کوئی وجود نہیں۔

اللہ کافی ہو ان پر جو جھوٹ لکھتے ہیں ، پھیلاتے ہیں اور اس کو حق بنا کر پیش کرتے ہیں۔​

جزاک اللہ خیرا
 
Top