• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عمران خان واقعی انقلاب لا سکتا موجودہ نظام کے ذریعے؟

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
ایک بندے نے جمہوریت کے حق میں دلائل دینے شروع کیے تو اس سے سوال ہوا کہ جمہوریت کا سب سے مثبت پہلو آپ کی نظر میں کیا ہے دوسرے نظاموں کے مقابلے میں؟ اسنے جواب دیا ڈسٹریبیوشن آف پاور۔ چونکہ طاقت ایک بندے کے ہاتھ میں نہیں ہوتی اس لیے اسکا غلط استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے۔ جواب آیا مانا کہ یہ اسکا سب سے مثبت پہلو ہے لیکن یہی اسکا منفی پہلو بھی ہے۔ اگر کوئ اچھا آدمی آجائے تو وہ بھی اپنی طاقت کو اچھائ کے لیے ایک حد سے زیادہ استعمال نہیں کرسکتا جبکہ گندگی پھیلی ہو۔
عمران خان کے مطالبوں پر واقعی اس سے ہمدردی کی جاسکتی ہے لیکن عمران خان سے ہمارا یہ سوال ہے: آپ موجودہ حکومت سے استعفی تو طلب کر رہے ہو لیکن کیا آپ کے پاس اسکے متبادل اتنا مضبوط سسٹم موجود ہے جو کہ واقعی کارآمند ہو ملک کی ترقی کے لیے؟
ظاہر ہے آپ اگر وزیر اعظم بن بھی جاؤ تو کیا آپ ملک کو بدل سکتے ہو جبکہ موجودہ نظام یعنی جمہوریت آپ کو اتنی طاقت دیتی ہی نہیں۔ اگر نہیں تو پھر آپ کیوں ملک کی رہی سہی حالت بگاڑنے پر تلے ہوئے ہو۔ اگر ہاں تو بتاؤ آپ کے پاس وہ کون سا نظام ہے؟
محمد قطب رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا جب اخوان کی حکومت مصر میں قائم ہوئ کہ اب آپ کا کیا خیال ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے یہ جواب دیا کہ جس ذریعہ سے وہ آئ ہے اسی ذریعہ سے وہ واپس بھی جائے گی اور اس حکومت کا انجام ہمارے سامنے ہے۔
اسی لیے گزارش یہی ہے کہ اگر واقعی انقلاب لانا ہے تو شریعیت کے لیے جد وجہد کی جائے اور اسکی طرف پکارا جائے۔ اسی کے لیے حکومتوں سے مطالبے کیے جائیں اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں انقلاب برپا ہوگا اور انسانیت کو اسکے حقوق اور تحفظات دیے جائیں گے۔

اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه! آمين
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
شریعت کے لیے جدوجہد سے کیا مراد ہے؟
کیا مذہبی سیاسی جماعتیں یہی کچھ کر رہی ہیں ؟

Sent from my LG-F160LV using Tapatalk
 
Top