• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا غیر مسلم کو کافر کہا جا سکتا ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,032
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
96
ہر وہ شخص جس نے اسلام قبول نہیں کیا کافر ہے، اس کے بارے میں کسی کو خبر دیتے ہوئے اسے کافر کہا جا سکتا ہے۔لیکن اگر کسی کافر کو مخاطب کرنا ہو تو حکمت کا تقاضا ہے کہ اسے ’’اے کافر‘‘کہہ کر نہ پکارا جائے کیونکہ اس رویے سے وہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے گا اور اپنے کفریہ عقیدے پر مزید پختہ ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے سنت میں یہ ثابت نہیں کہ نبی ﷺ نے کسی کافر کو اس طرح مخاطب کیا ہو۔ البتہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ اگر تم اللہ کے سامنے توبہ نہیں کرو گے تو تم کافر ہو، یا یہ کہہ دیا جائے کہ یہ کام کفریہ ہے اس طرح کا اسلوب اختیار کر کےبات واضح کر دی جائے ۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top