• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا معمار ملت سے ایسا سلوک کرنا اسلام اور جہاد ہے؟ (ٹی ٹی پی کی کالی کرتوت)

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں قید کئے گئے مشرکین میں سے جو جزیہ نہیں دے سکتے تھے تو انکو مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دینے پر لگا دیا تاکہ ان سے جزیئے کی جگہ علم کے میدان میں خدمت لی جاسکیں ، اور مسلمانوں کو علوم دنیا سے روشناس کروایا جاسکے۔
یاد رہے وہ مشرک تھے اور مسلمانوں سے لڑنے آئے تھے اور گرفتار ہوئے تو ان سے ایسا سلوک کیا گیا۔۔ صرف انکی علم کی وجہ سے!

مگر زرا عصر حاضر کے خارجیوں کو ملاحضہ کیجئے ، ایک مسلمان استاد ، بلکہ پروفیسر جو کہ نہ تو فوجی ہے ، نہ ہی جاسوس، نہ کوئی جمہوری سیاستدان۔۔۔مگر اسے گن پوائنٹ پر اڑھائی سال سے اغواء کر رکھا ہے۔
وہ بوڑھا بھی ہے اور دل کا مریض بھی۔

میرے کچھ سوالات ہیں:

ایک عام شہری کا اغواء جو کہ محارب بھی نہیں کس دلیل کی بنیاد پر؟؟؟
یہ کونسا جہاد ہے اور کس اسلام کی خدمت ہے؟؟؟
اس سے اللہ کا کلمہ کتنا بلند ہوا؟؟؟
اسلام کو کتنا عزت ملی؟؟؟



پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں واقع اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کے اغوا کو ڈھائی سال پورے ہونے پر ان کی پانچویں ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بازیابی کے بدلے طالبان کے تین اراکین کو رہا کرنے میں ٹال مٹول نہ کی جائے۔

اس ویڈیو پیغام میں اجمل خان نے پشتو بولتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق طالبان نے ان کی بازیابی کے بدلے تین طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو ’اتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت تین مطلوب طالبان کی رہائی سے انکار کر رہی ہے یا تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کہتے ہیں کہ حکومت باقی مطالبات تسلیم کر رہی ہے لیکن دو یا تین طالبان کی رہائی سے انکار کرتی ہے۔

انھوں نے ہمدردانہ لہجے میں کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کے بدلے دو یا تین طالبان کی رہائی اتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے۔

اجمل خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، گورنر خیبر پختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اب وہ بوڑھے اور دل کے مریض ہیں اس لیے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جائیں۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اجمل خان ایک کچی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں، انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی ہے اور سر پر چترالی پٹی کی بنی ہوئی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں۔ ان کے چہرے پر پریشانی کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔

اجمل خان اور ان کے ڈرائیور کو اکتوبر سنہ دو ہزار دس میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے یونیورسٹی جا رہے تھے۔ ان کی اغوا کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی جس کے بعد ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کی بازیابی کے لیے طالبان نے مطالبات پیش کیے ہیں۔

اجمل خان کے ڈرائیور کو گزشتہ سال بازیاب کروا لیا گیا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ اجمل خان کو بھی جلد بازیاب کر لیا جائے گا۔

اجمل خان پشاور یونیورسٹی کے پروروسٹ اور رجسٹرار کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر رہے تھے۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے رشتہ دار ہیں۔

لنک
پھر کہتے ہیں بد بخت کے ہم مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ، ہمارے بارے پروپیگینڈا کیا جاتا ہے۔۔

اللہ کی لعنت ہو ایسے بد ترین جھوٹوں پر۔۔۔ آمین
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
القول السدید آپ واقعی علم سے کورے لگتے ہیں۔اسے پڑھو:
آیت:﴿فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ﴾(البقرة۔194)
ترجمہ :”جو تم پر زیادتی کرے سو تم بھی اس پر اسی قدر زیادتی کرو جس قدر اس نے تم پر زیادتی کی ہو۔“
یقیناً اے این پی نیشنل عوامی پارٹی ایک سیکولرسیاسی پارٹی ہے۔جواپنی حکومت کے دور میں مجاہدین کے ساتھ محارب اس لئے ہے کہ وہ ناٹو صلیبی اتحاد میں شامل ہے۔اور اس سیکولر پارٹی نے خاصی تعداد میں مجاہدین کو گرفتار کیا ہوا ہے جس میں جید علماء اور جہادی لیڈر شامل ہیں کچھ کا دوران قید ایجنسیوں کے تشدد کی وجہ سے انتقال بھی ہوچکا ہے۔ لہٰذا شریعت مجاہدین کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو اغواء کریں جو کہ اس سیکولر پارٹی سے کسی طرح کو بھی تعلق رکھتے ہوں۔تاکہ ان کو اغواء کرکے اپنے قیدی ساتھیوں کی رہائی کا بندوبست کیا جاسکے ۔ اور ایسا کرنا شریعت سے ثابت ہے ۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عوام کو اغواء کیا جیساکہ بنی عقیل کے ساتھ کیا تھا۔لہٰذا اس قسم کے میڈیا پروپیگنڈوں سے تم عام لوگوں کی آنکھوں میں تو دھول جھوک سکتے ہو۔ لیکن ہر ایک کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔لہٰذا مجاہدین نے اے این پی کے ساتھ وہی کیا جو اس نے مجاہدین کے ساتھ کیا ۔ اب اگر کسی کو اس واقعے سے جہالت ہے تو قصور اس کا ہوا۔


السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں قید کئے گئے مشرکین میں سے جو جزیہ نہیں دے سکتے تھے تو انکو مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دینے پر لگا دیا تاکہ ان سے جزیئے کی جگہ علم کے میدان میں خدمت لی جاسکیں ، اور مسلمانوں کو علوم دنیا سے روشناس کروایا جاسکے۔
یاد رہے وہ مشرک تھے اور مسلمانوں سے لڑنے آئے تھے اور گرفتار ہوئے تو ان سے ایسا سلوک کیا گیا۔۔ صرف انکی علم کی وجہ سے!

مگر زرا عصر حاضر کے خارجیوں کو ملاحضہ کیجئے ، ایک مسلمان استاد ، بلکہ پروفیسر جو کہ نہ تو فوجی ہے ، نہ ہی جاسوس، نہ کوئی جمہوری سیاستدان۔۔۔مگر اسے گن پوائنٹ پر اڑھائی سال سے اغواء کر رکھا ہے۔
وہ بوڑھا بھی ہے اور دل کا مریض بھی۔

میرے کچھ سوالات ہیں:

ایک عام شہری کا اغواء جو کہ محارب بھی نہیں کس دلیل کی بنیاد پر؟؟؟
یہ کونسا جہاد ہے اور کس اسلام کی خدمت ہے؟؟؟
اس سے اللہ کا کلمہ کتنا بلند ہوا؟؟؟
اسلام کو کتنا عزت ملی؟؟؟





پھر کہتے ہیں بد بخت کے ہم مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ، ہمارے بارے پروپیگینڈا کیا جاتا ہے۔۔

اللہ کی لعنت ہو ایسے بد ترین جھوٹوں پر۔۔۔ آمین
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
واہ واہ !

سیکولر پارٹی نے خاصی تعداد میں مجاہدین کو گرفتار کیا ہوا ہے جس میں جید علماء اور جہادی لیڈر شامل ہیں
فسادی لیڈر یا جہادی؟
زرا جید علماء کے نام بھی بتا دیں حضرت؟


شریعت مجاہدین کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو اغواء کریں جو کہ اس سیکولر پارٹی سے کسی طرح کو بھی تعلق رکھتے ہوں۔تاکہ ان کو اغواء کرکے اپنے قیدی ساتھیوں کی رہائی کا بندوبست کیا جاسکے ۔ اور ایسا کرنا شریعت سے ثابت ہے ۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عوام کو اغواء کیا جیساکہ بنی عقیل کے ساتھ کیا تھا۔
جناب زرا وہ مکمل روایت بحوالہ ابھی پیش کیجئے ، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ان شاء اللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
نظریاتی اختلاف کو ذاتی اختلاف پہ لاکر طعن وتشنیع والے جملے کسنا اور قوانین فورم کی خلاف ورزی کرنا درست عمل نہیں۔ قوی امید ہے کہ فریقین اس معاملے میں ہمارے ساتھ ضرور تعاون کریں گے۔ ان شاءاللہ
 
شمولیت
فروری 26، 2013
پیغامات
55
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
0
نظریاتی اختلاف کو ذاتی اختلاف پہ لاکر طعن وتشنیع والے جملے کسنا اور قوانین فورم کی خلاف ورزی کرنا درست عمل نہیں۔ قوی امید ہے کہ فریقین اس معاملے میں ہمارے ساتھ ضرور تعاون کریں گے۔ ان شاءاللہ
کلیم حیدر بھائی اس بارے میں ان شاء اللہ میری طرف سے شکایت تو نہیں ہو گی- طعن و تشنیع اور مذاق اڑانا القول السدید اور یاسر اکرم کی عادت ہے - مثال کے طور پر مدنی منے کی بار بار کی رٹ القول السدید لگا رہا ہے
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
کلیم حیدر بھائی میں آپ کی بات سے متفق ہوں !

لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ اس مسئلے کی بنیاد کو اگر ڈسکس کیا جائے تو زیادہ مفید ہے۔

اور وہ یہ ہے کہ جب ذکی ، سمیر اور باربروسا لا جواب ہو جاتے ہیں تو موضوع کو گھمانے لگتے ہیں اور غیر متعلقہ کاپی پیسٹنگ کی مشین چلا دیتے ہیں ، اس کی شاہد تمام ایسی پوسٹیں ہیں جہاں "اخلاقی" مسئلہ درپیش ہے۔
اور جب انہیں کہا جاتا ہے ، بھائی موضوع کو ملحوظ خاطر رکھو، اور متعلقہ موضوع پر بات کرو تو آئیں بائیں شائیں ، اگر مگر کے کلئے شروع ہوجاتے ہیں۔ اور میں کچھ پنجابی یا اردو ادب سے چند "چنے" ہوئے الفاظ کا استعمال کرتا ہوں تو سطحی سوچ کی وجہ سے طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

بہرحال اگر ذکی لکھتا ہے:

کلیم حیدر بھائی اس بارے میں ان شاء اللہ میری طرف سے شکایت تو نہیں ہو گی-
تو میرا بھی یہی اظہار ہے۔
 
Top