• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مولانا رومی کی معنوی کی شرح اشرف علی تھانوی صاحب نے لکھی ہے ؟

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
مثنوی کی شرحیں
مولی مصطفی بن شعبان سودی کی شرح چھ جلدوں میں ہے
شیخ اسماعیل انقروی یہ بھی چھ جلدوں میں ہے
کمال الدین خوارزمی کی کنوز الحقائق
عبداللہ بن محمد رئیس الکتاب درویش علمی۔ یہ جلد اول کی شرح ہے۔ یوسف المتوفی نے ۹۵۳ میں مثنوی کا خلاصہ کیا تھا ، یہ اس کی شرح ہے۔
طریفی حسن چلپی کی کاشف الاسرار ، بعض اشعار کی شرح ہے۔
علاؤ الدین مصنفک حسین واعظ ، خلاصہ مثنوی کی شرح ہے ، اس کے دیباچے میں دس مقالے ہیں جس میں اصطلاحات تصوف اور فرقہ مولویہ کے مشائخ کے حالات ہیں۔
شیخ عبدالمجید سیواسی ، سلطان احمد کے حکم سے تصنیف ہوئی۔
علائی بن یحیی واعظ شیرازی اسماعیل ودہ کی ازھار مثنوی۔ صرف احادیث و آیات قرآنی و الفاظ مشکلہ کی شرح ہے۔
حوالہ جات: سوانح مولانا روم از شبلی نعمانی کلید مثنوی، مولانا اشرف علی تھانوی رح نے 24 جلدوں میں اردو زبان میں شرح لکھی ہے۔ معلومات و رموز و حقائق تصوف کا جو سمندر مثنوی میں پوشیدہ ہے اس کی تفصیلات کے لئے یہ شرح بے نظیر ہے۔ اس کو ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان نے چھپا ہے۔
مثنوی مولانا روم - وکیپیڈیا
 
Top