• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مولانا طارق جمیل کا یہ کہنا صحیح ہے ؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
کیا مولانا طارق جمیل کا یہ کہنا صحیح ہے ؟
اس کا جواب کچھ عرصہ پہلے میں نے فورم پر دیا تھا تلاش کرنے پر پتا چلا کہ وہ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے
اس کی وضاحت محترم بھائی @محمد نعیم یونس صاحب شاید دے سکتے ہیں ۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
@خضر حیات @اسحاق سلفی @اشماریہ بھائی کیا کہیں گے آپ یہاں -
ایک تو اصل ویڈیو پیش کیجیے. اس قسم کی ویڈیوز میں جعل سازی بہت آسان ہے.
دوسرا توراۃ و انجیل وغیرہ بصورت کتاب نازل ہوئی تھیں. توراۃ کے بارے میں تو صراحت موجود ہے. دیگر کی صراحت کا علم نہیں.
لیکن قرآن کریم بصورت کلام نازل ہوا ہے, اور اسی صورت میں اولا محفوظ ہوا ہے, پھر اس کی کتابت ہوئی.
مولانا غالبا اسی فرق کو بیان فرما رہے ہیں.

ایک بات بطور فائدہ کے عرض ہے کہ دنیا میں کوئی عالم بھی کامل اور غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا. اس کا قول دیگر علماء رد کر سکتے ہیں.
لیکن اگر وضاحت مطلوب ہو تو اسی سے مانگی جائے. باطل پرست فارغ لوگ اس طرح کی چیزیں بنا کر جواب مانگنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ علماء ان کاموں میں لگ جائیں. جب علماء کرام اس فضول کام کو وقت نہیں دے پاتے تو شور مچاتے ہیں کہ جواب نہیں دیا گیا. اس کام سے ہرممکن طور پر بچنا چاہیے (یہ آپ پر اعتراض نہیں ہے.).
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
ایک بات اور یہاں ملحوظ رکھنی چاہیئے کہ بعض دفعہ سبقت لسانی کی وجہ سے بھی کئی الفاظ ادا ہو جاتے ہیں. اور محترم جناب اشماریہ صاحب نے بالکل درست کہا کہ ویڈیوز میں جعلسازی بہت آسان ہے. میرے خیال سے اگر تحقیق مقصود ہو یا علم حاصل کرنا چاہتے ہوں تو ایسے معاملات اگر نام لۓ بغیر پوچھ لۓ جائیں کہ فلاں مسئلہ کیسا ہے وغیرہ وغیرہ تو اسمیں کوئی حرج نہیں اور میری سمجھ سے یہ اولی اور احسن طریقہ ہے.
لیکن اگر صرف اعتراض یا شرارت مقصود ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا.
(واضح رہے کہ میں طارق جمیل صاحب کی تائید وغیرہ نہیں کر رہا بس میرا مقصد ہے کہ لوگ تعصب سے بچیں. کیونکہ جب اپنے علماء یا مسلک پر بات آتی ہے تو ایسے ہی لوگ جعلسازی کا نارہ لگانا شروع کر دیتے ہیں. فیس بوک پر اس طرح کی ویڈیوز شیئر کر کے باقاعدہ ایک دوسرے کو گندی گندی گالیاں دی جاتی ہیں. یہ ایک اہم ایشو ہے. جو مجھے سخت تکلیف دیتا ہے).

اللہ ہمیں تعصب سے محفوظ فرماۓ. آمین
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
ایک تو اصل ویڈیو پیش کیجیے. اس قسم کی ویڈیوز میں جعل سازی بہت آسان ہے.
دوسرا توراۃ و انجیل وغیرہ بصورت کتاب نازل ہوئی تھیں. توراۃ کے بارے میں تو صراحت موجود ہے. دیگر کی صراحت کا علم نہیں.
لیکن قرآن کریم بصورت کلام نازل ہوا ہے, اور اسی صورت میں اولا محفوظ ہوا ہے, پھر اس کی کتابت ہوئی.
مولانا غالبا اسی فرق کو بیان فرما رہے ہیں.

ایک بات بطور فائدہ کے عرض ہے کہ دنیا میں کوئی عالم بھی کامل اور غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا. اس کا قول دیگر علماء رد کر سکتے ہیں.
لیکن اگر وضاحت مطلوب ہو تو اسی سے مانگی جائے. باطل پرست فارغ لوگ اس طرح کی چیزیں بنا کر جواب مانگنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ علماء ان کاموں میں لگ جائیں. جب علماء کرام اس فضول کام کو وقت نہیں دے پاتے تو شور مچاتے ہیں کہ جواب نہیں دیا گیا. اس کام سے ہرممکن طور پر بچنا چاہیے (یہ آپ پر اعتراض نہیں ہے.).
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں - کی لوگ یہ کام کرتے ہیں - میرا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ مولانا کی بات غلط ہو - کیا پتا انہوں نے کسی امام کا قول پڑھا ہو یا کہیں اور پڑھا ہو - اس لئے میں نے پوچھا کہ کیا کوئی ایسی بات ہے -

میں دل سے علماء کرام کی عزت کرتا ہوں. الله ہم سب کا حامی و ناصر ہو -
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
اس کا جواب کچھ عرصہ پہلے میں نے فورم پر دیا تھا تلاش کرنے پر پتا چلا کہ وہ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے
اس کی وضاحت محترم بھائی @محمد نعیم یونس صاحب شاید دے سکتے ہیں ۔
اب اس کا جواب کس سے پوچھا جایے - آپ دوبارہ سے جواب دے دیں -
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اس کا جواب کچھ عرصہ پہلے میں نے فورم پر دیا تھا تلاش کرنے پر پتا چلا کہ وہ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے
اس کی وضاحت محترم بھائی @محمد نعیم یونس صاحب شاید دے سکتے ہیں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ صاحب!
ایک عرصے سےانتظامیہ کی طرف سے بعض زمرے منظر عام سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔۔جس میں میرے اپنے کئی مراسلے اور دو تین مکمل لڑیاں بھی شامل ہیں۔۔آپ کا جواب بھی انہیں زمروں میں ہوگا۔۔ابتسامہ
 
Top