• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا میں میلاد النبی کا جشن مناؤں؟

شاكر متّا

مبتدی
شمولیت
اپریل 17، 2019
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6
کیا میں میلاد النبی کا جشن مناؤں؟


میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے کوئی ایسی حدیث ملے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہ ربیع الاول کو دوسرے دنوں سے ممتاز کرنے کی ترغیب دی ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی چیز ملے - اگرچہ کہ اشارتاً ہی سہی- جس میں آپ نے میلاد کا جشن منانے یا میلاد کی خوشخبری دینے کی ترغیب دی ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا اگر میں اس بات کا عقیدہ رکھوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کی صاف صاف تبلیغ نہیں کی ہے، اور (آپ کی تبلیغ کے بعد بھی) کسی خیر کا پایا جانا ممکن ہے جس کے کرنے پر آپ نے ہمیں نہیں ابھارا ہے۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا کوئی اثر ملے جس میں انہوں نے میلاد کی رات کھانے کی دعوت رکھی ہو،
یا مجھے عمر رضی اللہ عنہ کا کوئی اثر ملے جس میں انہوں نے میلاد کے دن کو چھٹی یا کھیل و کود کا دن بنایا ہو،
یا مجھے عثمان رضی اللہ عنہ کا کوئی اثر ملے جس میں انہوں نے میلاد کے دن صدقہ و خیرات یا روزہ رکھنے پر ابھارا ہو،
یا مجھے علی رضی اللہ عنہ کا کوئی اثر ملے جس میں انہوں نے میلاد کے دن سیرت کی مجالس منعقد کی ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے پتا چلے کہ بلال رضی اللہ عنہ یا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ یا کسی بھی صحابی نے میلاد کے دن کو کسی دینی یا دنیوی مناسبت کے لئے خاص کیا ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا اگر میں اس بات کا عقیدہ رکھوں کہ صحابہ کرام مجھ سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم اور محبت کرنے والے نہیں تھے، اور نہ ہی مجھ سے بڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلی قدر سے واقف تھے۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے کسی تابعی --خواہ وہ اہل بیت میں سے ہو یا کوئی اور ہو-- کا اثر ملے جس میں میلاد کے دن نعت خوانی کی ترغیب دی گئی ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا بشرطیکہ مجھے ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک امام کا کوئی ایک کلمہ ملے جس میں انہوں نے میلاد کے دن کا اعزاز و اکرام کرنے پر ابھارا ہو،
یا ان میں سے کسی ایک کے بارے میں یہ خبر ملے کہ وہ میلاد کی رات جمع ہونے والوں کے ساتھ جمع ہوئے اور جھوم جھوم کر نعت خوانی کی ہو۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا اگر میں اس بات کا عقیدہ رکھوں کہ یہ ائمہ اور ان سے پہلے گزرے لوگ سنگدل و سخت مزاج تھے، جو اپنے نبی کی قدر و حرمت اور ان کے بلند مقام سے ناواقف تھے۔

میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا اگر میں اس بات کا عقیدہ رکھوں کہ یہ پوری امت ابتدا سے لے کر تین صدیوں سے زائد عرصہ تک اپنے نبی سے اظہار محبت کے طریقے سے ناواقف تھی، کیونکہ اتنی بڑی مدت میں ایک میلاد کی محفل بھی قائم نہیں ہوئی۔

آخری بات ۔۔۔۔ میں سب سے پہلے میلاد النبی کا جشن مناؤں گا اگر میں اس بات کا عقیدہ رکھوں کہ راہ ہدایت متاخرین کی بدعت ایجاد کرنے میں ہے نہ کہ سلف صالحین کی پیروی کرنے میں۔

(شیخ صالح سندی حفظہ اللہ کے مختصر عربی مضمون کی اردو ترجمانی)
 
Top