• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ صوفی تھے اور محی الدین ابن عربی کا دفاع کرنے والے تھے؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک پوسٹ نظر سے گزری اسے یہاں نقل کر دیتا ہوں ۔ اہل علم سے جواب درکار ہے ۔
" لو اپنے نذیرحسین دہلوی کو کافر کہو اپنے اصول سے
نذیر حسین دہلوی کا شاگرد فضل حسین بہاری خود نذیر حسین دہلوی کے حوالے سے لکھتا ہے:
صحیح بخاری وغیرہ کتب صحاح میں آپ (نذیر دہلوی) جس وقت کتاب الرقاق پڑھاتے اور نکات تصوف کو بیان فرماتے تو خود فرماتے صاحبو ہم تو احیاءالعلوم کو یہاں دیکھتے ہیں اسی لئے طبقہ علمائے کرام میں شیخ اکبر محی الدین بن عربی کی بڑی تعظیم کرتے اور خاتم الولایۃ المحمدیہ فرماتے۔" [الحیاۃ بعد المماۃ ص 123]
اور خود نذیر حسین دہلوی نے غیر مقلد بشیر الدین قنوجی سے بھی شیخ ابن عربی کے دفاع میں مناظرہ کیا ہے۔ [الحیاۃ بعد المماۃ ص 123]
اور جگہ اس طرح کہا ہے:
سید الطائفہ حضرت شیخ اکبر محی الدین بن عربی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔[الحیاۃ بعد المماۃ ص 306]
ایک اور جگہ اس طرح کہا ہے:
حضرت شیخ اکبر رضی اللہ عنہ [الحیاۃ بعد المماۃ ص 322] "

Urduweb
 
Top