• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نماز مومن کی معراج ہے ؟

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیوخ یہ جملہ بہت مشہور ہے ۔ بعض لوگ اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ اس کی حقیقت واضح کر دیں ۔ جزاکم اللہ خیرا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیوخ یہ جملہ بہت مشہور ہے ۔ بعض لوگ اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ اس کی حقیقت واضح کر دیں ۔ جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ حدیث نبوی نہیں ،بلکہ کسی عالم یا بزرگ کا قول ہے ،
نماز کی فرضیت وہیں ہوئی ہے اورجس طرح معراج میں اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی ﷺ کو اعزاز بخشا ،اسی طرح ہر مومن کو روزانہ پانچ وقت مناجات و حاضری کا موقع دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نماز کو مومن کی معراج کہا گیا ہے۔ لیکن یہ حدیث نہیں ہے۔
علماء اور خطیب حضرات نماز کے اہم مقام اور اہمیت کو بتانے کیلئے یہ جملہ بولتے ،لکھتے ہیں ،مثلاً ایک عربی عالم کے خطبہ کے ابتدائی کلمات دیکھئے :
أمَّا بَعْدُ:
فإن الصلاة معراج المؤمنين الروحي، حيث يتفيؤون خلالها كلَّ يومٍ ظلال القرب من رب العالمين، وكانت بالنسبة لنبينا الكريم صلى الله عليه وسلم قرة العين وراحة الفؤاد، قال صلى الله عليه وسلم: (حُبِّبَ إليَّ من دُنْياكمُ النِّساءُ والطِّيبُ وجُعِلَت قُرَّةُ عَيني في الصَّلاةِ) (ابن الملقن في البدر المنير 1/ 501 وقال: إسناده صحيحٌ عن أنس بن مالك رضي الله تعالى عنه).

https://www.alukah.net/sharia/0/127821/
 
Top