• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کسی ایسی شے کہ ساتھ باتھ روم میں جایا جاسکتا ہے جس پر آیات اور احادیث لکھی ہوی ہوتی ہوں

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
صبح وشام کے اذکار میں آیات قرآنیہ بھی ہوتی ہیں اور علاوہ ازیں اللہ کا نام بھی ہوتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی کے نام کے ساتھ بیت الخلا میں داخل ہونا درست نہیں ہے الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے کے جواب میں فرماتے ہیں:

سوال ؛ اور كيا اس اسلامى كيسٹ اور قرآن مجيد كى تلاوت والى كيسٹ كو قياس كيا جا سكتا ہے ؟

الحمد للہ:​
علماء كرام نے صراحت كے ساتھ بيان كيا ہے كہ ليٹرين يا گندگى والى جگہ پر قرآن مجيد لے كر داخل ہونا حرام ہے، كيونكہ يہ اللہ تعالى كے كلام كے احترام كے منافى ہے، ليكن اگر يہ خوف ہو كہ ليٹرين كے باہر ركھنے سے چورى ہو جائيگى، يا پھر وہ بھول جائيگا تو اس حالت ميں اس كى حفاظت كى ضرورت كى بنا پر اندر لے جانے ميں كوئى حرج نہيں.

رہا كيسٹ كا مسئلہ تو يہ قرآن كى طرح نہيں، كيونكہ كيسٹ ميں كتابت اور لكھائى نہيں ہے، صرف زيادہ سے زيادہ يہى ہے كہ اس ميں كچھ معين قسم كى لہريں پائى جاتى ہيں جو ٹيپ ميں چلنے كے وقت آواز كى صورت ميں ظاہر ہوتى ہيں، اس ليے انہيں وہاں لے جايا جا سكتا ہے، اس ميں كوئى اشكال نہيں.
فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ
ديكھيں: لقاءات الباب المفتوح ( 3 / 439 ).
اور شيخ ابن باز رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" رہا ليٹريں ميں مصحف اور قرآن مجيد لے كر جانے كا مسئلہ تو يہ جائز نہيں، ليكن ضرورت كے وقت ايسا كيا جا سكتا ہے، جب آپ كو خدشہ ہو كہ وہ چورى ہو جائيگا تو اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى.
ديكھيں: مجموع فتاوى ابن باز ( 10 / 30 ).
واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب
 
Top