• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ہندوں کو دکھا کر گائے ذبح کرنا درست ہے؟؟

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
ہندو گائے کی پوجا کرتے ہیں گئوماتا کہتے ہیں مسلمان کو بھی ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے کے ذبیحہ سے(ان کو دکھا کر) اجتناب کرنا چا ھیے جب ہم ہندؤں کو دکھا کر اور چڑا کر گائے ذبح کریں گے تو کیا وہ اس پر قرآن نہیں جلائیں گے؟مسجدیں شہید نہیں کریں گے۔ اس پر میری رائے یہ ہے کہ ہمیں ان کو دکھا کر یہ کام نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ قرآن میں اللہ تعالی فرمان عالی شان ہے:
(وَلاَ تَسُبُّواْ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللّهِ فَيَسُبُّواْ اللّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِم مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ))
خبردار تم لوگ انھيں بْرا بھلا نہ كہو جن كو يہ لوگ خدا كو چھوڑ كر پكارتے ہيں كہ اس طرح يہ دشمنى ميں بغير سمجھے بوجھے خدا كو بر ا بھلا كہيں گے ہم نے اسى طرح ہر قوم كے لئے اس كے عمل كو آراستہ كرديا ہے اس كے بعد سب كى بازگشت پروردگار ہى كى بارگاہ ميں ہے اور وہى سب كو ان كے اعمال كے بارے ميں باخبر كرے گا (الانعام:108)
يعنی جب كفار كے رد عمل اور مقابلے كا انديشہ ہو تو اس صورت ميں انھيں اور ان كے مقدسات كو برا بھلا كہنا اور گالى دينا حرام ہے،ايسے غلط رويے سے پرہيز كرنا چاہيئے جو دين كے خلاف دشمنوں كے سرگرم ہونے اور مسلمانوں كے مقدسات كى بے حرمتى و اھانت كا باعث بنے،جاہلانہ حركتوں اور باتوں كے جال سے بچنے كے ليے، غصے اور جذبات كو قابو ميں ركھنا ضرورى ہے،جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان نے نظریہ پاکستان کو منانے کا یہ ایک نیا طریقہ نکالا ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ ایک گائے ذبح کی جائے تو کیا ان بھائیوں کا یہ عمل درست ہے تمام بھائیوں سے التماس ہے کہ اپنا اپنا موقف پیش کریں۔
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جماعۃ الدعوۃ کے متعلق آپ کے پاس اس بیان کا ثبوت ہو تو پیش کیجیئے بھائی۔کچھ دن پہلے جماعۃ الدعوۃ کے امیر کا انٹرویو میری نظر سے گزرا ہے ، ایک سوال پر انھو ں نے کہا کہ مذہب منوانے کے لیے ہم کوئی ایسے کام نہیں کرتے ، رفاہی کامو ں میں ان کی زیادہ امداد پاکستانی ہندو وں کو ہی جاتی ہے، اور اگر ہم ایسا کریں تو ہندو ہمارے خلاف ہو جائیں۔ یہ ان کا جواب تھا۔ @عبدہ ، بھائی کچھ اس متعلق بتائیں!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
فیس بک پر یہ خبر باتصویر گردش کر رہی ہے کہ کوئٹہ میں جماعۃ الدعوۃ کے کسی جلوس کے اختتام پر یہ کا سرانجام دیا گیا ہے ۔
کوئی ندیم اعوان صاحب ، ہفت روزہ جرار سے منسلک ہیں ، ان کی فیس بک پروفائل پر بھی یہ تصویر موجود ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
کسی منچلے نے یہ بھی سوال کردیا ہےکہ :
انڈیا کے نام پر ذبح کردہ اس گائے کا گوشت حلال ہے کہ نہیں ؟
(مسکراہٹ )
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
@عبدہ ، بھائی کچھ اس متعلق بتائیں!
بہنا مجھے اس بارے اپنی جماعت یا کسی اور اہل حدیث کے بڑے مفتی کی رائے کا علم تو نہیں البتہ ہمارے عام کارکنان اور خطیب ایسا کرتے رہتے ہیں
جہاں تک گائے کے ذبح کرنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں یہ کسی کے خداوں کو برا کہنے کی بات نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے بدلے میں کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ وہاں ہمارے مسلمان بھائیوں کو گائے ذبح نہیں کرنے دے رہے جو ہم کھاتے ہیں تو پہل انھوں نے کی تو جواب میں کوئی ایسی بات نہیں
اگر اس طرح معاملہ کریں تو وہ تو اس گائے کا پیشاب بھی پیتے ہیں اب وہ گائے ذبح کرنے کی طرح کل کو ہمیں یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ تم ہمارے خدا کے پیشاب کی بے حرمتی کرتے ہو جو اسکے چھینٹے پڑ جانے پر کپڑے بدلتے ہو وغیرہ
ویسے تو کچھ جگہوں پر اسکے خلاف بھی دلائل ملتے ہیں کہ انکے بتوں کی توہین کی گئی مگر میرے خیال میں کم از کم محارب کافر کے ساتھ خاص کر جب وہ ابتدا کریں تو فتوی کچھ اور طرح ہو گا جیسے جنگ احد میں جب ابو سفیان نے کہا تھا کہ لنا العزی ولا العزی لکم تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ اللہ مولانا ولامولی لکم
باقی ہمارے صاحب علم بھائی زیادہ مدلل جواب دے کر میری اصلاح کر سکتے ہیں
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
بہنا مجھے اس بارے اپنی جماعت یا کسی اور اہل حدیث کے بڑے مفتی کی رائے کا علم تو نہیں البتہ ہمارے عام کارکنان اور خطیب ایسا کرتے رہتے ہیں
جہاں تک گائے کے ذبح کرنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں یہ کسی کے خداوں کو برا کہنے کی بات نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے بدلے میں کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ وہاں ہمارے مسلمان بھائیوں کو گائے ذبح نہیں کرنے دے رہے جو ہم کھاتے ہیں تو پہل انھوں نے کی تو جواب میں کوئی ایسی بات نہیں
اگر اس طرح معاملہ کریں تو وہ تو اس گائے کا پیشاب بھی پیتے ہیں اب وہ گائے ذبح کرنے کی طرح کل کو ہمیں یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ تم ہمارے خدا کے پیشاب کی بے حرمتی کرتے ہو جو اسکے چھینٹے پڑ جانے پر کپڑے بدلتے ہو وغیرہ
ویسے تو کچھ جگہوں پر اسکے خلاف بھی دلائل ملتے ہیں کہ انکے بتوں کی توہین کی گئی مگر میرے خیال میں کم از کم محارب کافر کے ساتھ خاص کر جب وہ ابتدا کریں تو فتوی کچھ اور طرح ہو گا جیسے جنگ احد میں جب ابو سفیان نے کہا تھا کہ لنا العزی ولا العزی لکم تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ اللہ مولانا ولامولی لکم
باقی ہمارے صاحب علم بھائی زیادہ مدلل جواب دے کر میری اصلاح کر سکتے ہیں
میں نے تو کئی بار یہ چیز بھی دیکھی ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کےمیگزین پر صلیب اور یہودیوں کے سٹار کو ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے ، جب ہم ان کے مذہبی مقدسات کے ساتھ ایسا سلوک کریں گے تو وہ بھی بدلے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔عبدہ بھائی کیا کسی بھی جماعتی عالم یا مفتی نے اس سے جماعتی کارکنان کو منع کیا ہے؟جہاں تک سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی بات کا تعلق ہے تو وہ ایک علمی جوا ب ہے یہ کام تو ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی سر انجام دے رہے ہیں،اور ہندو ہمارے قرآن کو جلائیں گے توہمیں قطعا اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ ہم بھی جواب میں ان کی کسی مذہبی چیز کی بے حرمتی کریں، اگر ہم بھی ایسا ہی کریں گے تو ان میں اور ہم میں کیا فرق ہوگا؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حکومت گائے ذبح کرنے پر ملک گیر پابندی لگانے کی کوشش کریگی، بھارتی وزیر داخلہ

30مارچ‬‮2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت اتفاق رائے سے گائے ذبح کرنے پر ملک گیر پابندی عائد کرنے کی کوشش کریگی، اس ملک میں گائے ذبح کرنا برداشت نہیں کیا جاسکتا ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلیے اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا، یہ بات انھوں نے اپنے ایک مذہبی تقریب کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔راج ناتھ سنگھ کا بی جے پی کی حکمرانی کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں گائے ذبح پر پابندی کاحوالہ دیتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ کسی کو بھی گائے ذبح کرنے پر پابندی کے ہمارے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے اس سلسلہ میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے سخت قانون نافذ کر رکھا ہے اور مہاراشٹرا حکومت بھی ایسا ہی کرنے جارہی ہے راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹرا کے تحفظ حیوانات بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں گائے اور بیلوں کو زبح کرنے پر پابندی کی شق شامل کرکے اسے صدر کوبھیجا جارہا ہے اور اہم اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر اچاریہ شوامنی نے کہاکہ مرکز بجٹ سیشن کے دوران ایک ایسا قانون بنائے جس کے تحت گائیوں کی جگہ بیلوں کو ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد ہوراج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کو گایوں کے ذبح کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت درکار ہے۔


http://javedch.com/international/2015/03/30/29749
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top