• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ الزام صحیح ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
شیخ ہمارے یہاں دیوبندیوں نے ایک ویڈیو بنا کر بہیجی ہے -جس میں شیخ ابو زید ضمیر کے دو کلپ ہیں -ایک میں شیخ ترک رفع الیدین پر ابن مسعود کی مشہور روایت ذکر کرکے بتارہے ہیں کہ اس میں عاصم بن کلیب ہیں جو منفرد ہوں تو حجت نہین دوسرے سفیان الثوری مدلس ہیں-پہر سینے پر ہاتہ باندہنے کی روایت کا کلپ ہے جس مین یہی دونون راوی ہے- پہر وہ دیوبندی سواک کرتا ہے کہ دیکہئے دونون جگہ راوی یکساں ہونے کے باوجود اہل حدیث اہنے مطلب کی روایت کو صحیح اور خلاف کو صعیف قرار دے رہے ہیں-
براہ کرم اس کا جواب عطا فرمائیں
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ کوئی تضاد نہیں ہے بلکہ الگ الگ لوگوں کی الگ الگ تحقیق ہے۔
جن کی نظر میں عاصم بن کلیب کا تفرد اور سفیان ثوری کا عنعنہ مضر ہے وہ رفع الیدین سے متعلق حدیث ابن مسعود کو ضعیف کہتے ہیں اور سینے پر ہاتھ باندھنے والی روایت کو شواہد کی بناپر صحیح مانتے ہیں ۔
اورجن کی نظر میں عاصم بن کلیب کا تفرد اور سفیان ثوری کا عنعنہ مضر نہیں وہ سینے پر ہاتھ باندھنے کی حدیث کو سندا صحیح مانتے ہیں اور رفع الیدین سے متعلق حدیث کو جرح مفسر اور راوی کے وہم کی وجہ سے ضعیف مانتے ہیں ۔

یہاں تضاد کہا ں ہے؟
تضاد تب ہوگا جب ایک ہی شخص سے دو ایسی متضاد باتیں پیش کی جائیں جس میں سے کسی ایک سے بھی اس شخص کا رجوع ثابت نہ ہو۔

مختلف لوگوں کی الگ الگ تحقیق لیکر تضاد ثابت کرنا بہت بڑا عجوبہ ۔اس طرح احناف کا تعاقب کیا جائے تو ان کے تضاد کا انبار لگایا جاسکتا ہے۔
 
Top