• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گرمیوں کے مشروبات

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
xsove7pvevh1yhx2eobxlv1.gif
کیسے ہیں اراکین؟؟اچھا اچھا۔۔گرمی میں گزران ہو رہی ہے۔۔ایک سورج کی پیداوارگرمی،دوسری واپڈا کی پیداوارگرمی اور ان دو گرمیوں سے پیدا شدہ تیسری ہماری ذاتی گرمی۔۔تین تین گرمیاں جھیلنا ایسا "سوکھا" بھی نہیں ہے):
اطباء گرمی دور کرنے،صحت مند اور بیماریوں سے دور دور رہنے کے لیے پندرہ سے بیس گلاس پانی تجویز کرتے ہیں۔۔اس قدر سادہ پانی پینا خاصا مشکل ہوتا ہے۔۔جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پانی کے بغیر چارہ نہیں!!ان شاء اللہ ایک ہفتے کی مسافت پر رمضان ہے،سحری و افطاری میں اور بعد بھی پانی کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہو گا۔
اسی سلسلے میں اس دھاگے کا آغاز کیا گیا ہے کہ یہاں ہم گرمیوں کے سادہ ٹھنڈے مشروبات کی تراکیب شئیر کریں گے تا کہ دوران رمضان و غیر رمضان ہم سب ان تراکیب سے فائدہ اٹھائیں اور شئیرنگ کرنے والے اراکین کو دعائیں دیں:)

 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سب سے پہلا سادہ ،کم قیمت اورمشہور ترین مشروب" تازہ تازہ ٹھندا پانی":)
سادہ کم قیمت اور مشہور ترین مشروب کی ترکیب بھی تو شئیر کریں نا بہن۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سادہ کم قیمت اور مشہور ترین مشروب کی ترکیب بھی تو شئیر کریں نا بہن۔۔۔
پانی کی ترکیب؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟یہ تو اللہ سبحانہ وتعالٰی نے بنا بنایا تحفتا دے دیا ہے۔۔۔تاہم جنہیں ہر کام خود کرنے کا شوق ہے وہ لیبارٹری میں H2O کی ترکیب لڑا لیں۔۔نتائج کا ذمہ دار صرف اور صرف مذکورہ شخص ہو گا!!:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچی لسی

گرمیوں میں کئی اقسام کی لسی خصوصا پنجاب میں برغبت پی جاتی ہے۔۔لسی کی انہیں اقسام میں سے ایک قسم سادہ،جھٹ پٹ بننے والی"کچی لسی" کی ہے۔کڑکتی گرمی میں پینے سے گرمی دور ہوتی ہے،نمکیات کی کمی پوری ہے اور بی پی لو یا گرمی کے مارے آنے والی نیند کو دور بھگاتی ہے۔تاہم یاد رکھیے ہر چیز کی زیادتی نقصان دیتی ہے،اعتدال سے استعمال کریں۔
ایک گلاس دودھ میں قریبا 3 سے چار گلاس (حسبِ پسند پانی کی مقدار کم زیادہ کی جاسکتی ہے)سادہ پانی ڈالیں اورحسب ذائقہ نمک اور کُٹی برف شامل کر لیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
فالسے کا شربت

کٹھے میٹھےفالسے گرمیوں میں فرحت بخشتے ہیں اور گرمی دور کرتے ہیں۔پاکستان کے کچھ علاقوں میں خاصے مہنگے ہیں۔جنوبی پنجاب میں سستے ملتے ہیں۔فالسے کےسکوائش،شربت بنانے کی کئی تراکیب ہیں ،جن میں سے ایک آسان سی ترکیب درج ذیل ہے:
فالسہ:1 پاؤ
چینی:حسب پسند
نمک:حسب ذائقہ
فالسے کو دھو کر ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔


پھر اسے چھلنی یا باریک رومال کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں ۔1 کپ پانی میں حسب پسندچینی اور نمک حل کریں ۔ چھنےہوئے فالسے کے رس میں حسب ضرورت ٹھنداپانی(1پاؤ فالسے میں 4 سے 5 گلاس پانی شامل کیا جا سکتا ہے) اور چینی والا پانی شامل کر لیں۔۔پسند کریں تو ذرا سی کالی مرچ بھی شامل کر لیں۔
آسانی کے لیےفالسے کو پانی کے ساتھ بلینڈ کر نے کے بعد چھان کر آئس کیوبز وغیرہ میں بھر کر فریز بھی کیا جا سکتا ہے،بوقت ضرورت پانی میں چینی،نمک حل کر کے کیوبز شامل کر لیں۔
 
Top