• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گلگت میں قدرتی عجوبہ جہاں دو ارضیاتی پلیٹیں ملتی ہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
گلگت میں قدرتی عجوبہ جہاں دو ارضیاتی پلیٹیں ملتی ہیں
شبیرمیر/ ویب ڈیسک
ایکسپریس نیوز، جمعـہء 10 جون 2016

گلگت میں وہ اہم مقام جہاں دو ارضیاتی پلیٹیں باہم ملتی ہے اور ایک ارضیاتی عجوبہ بناتی ہیں۔

گلگت: پاکستان میں ایک حیرت انگیز ارضیاتی مقام ایسا بھی ہے جہاں دو انڈین اور یوریشیئن نامی دو پلیٹیں باہم ملتی ہیں اور ان کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والے عظیم پہاڑی سلسلے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

گلگت سے 70 کلومیٹر دور چلت وادی میں ایک علاقہ ’بدرو کھا‘ ہے جہاں ایک علامتی بورڈ پر تحریر ہے Collision Point of Continental Plates جس کا مطلب ہے کہ یہاں دو اہم ارضیاتی پلیٹیں ملتی ہیں جو یوریشیائی اور انڈین پلیٹیں کہلاتی ہیں اور اس مقام سے 40 کلومیٹر دور دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے ایک ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں جو قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش (کے ایچ کے) سلسلے کہلاتے ہیں۔

اب سے 55 ملین (ساڑھے پانچ کروڑ) سال قبل انڈین اور یوریشیائی پلیٹ کے تصادم سے ہمالیہ کا عظیم پہاڑی سلسلہ بننا شروع ہوا تھا جو آج بھی بلند ہو رہا ہے۔ انڈین پلیٹ اندر دھنس رہی ہے اور ہمالیائی پہاڑی سلسلہ ہر سال ایک سینٹی میٹر بلند ہو رہا ہے۔ دنیا میں بہت کم مقامات ایسے ہیں جہاں ارضیاتی پلیٹوں کا سنگم دیکھا جا سکتا ہے لیکن بدرو کھا کا یہ مقام نہ ہی کوئی آرام کی جگہ ہے اور نہ ہی یہاں کوئی معلوماتی مرکز ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس مقام کو دیکھے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں تاہم مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ جب یہاں غیرملکی سیاح آتے ہیں تو بورڈ پڑھ کر اس نایاب اور عجیب شاہکار کو دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے۔

ایک مقامی رہائشی مجاہد شاہ کے مطابق اس جگہ کو ایک پکنک مقام بنایا جا سکتا ہے۔ ایک اور مقامی شخص منور حسین کے مطابق یہاں سے قدیم شاہراہِ ریشم کا ایک راستہ بھی جڑا ہے جو بلاشبہ ایک خزانہ ہے۔ اگرچہ مقامی افراد اس راستے کو استعمال کرتے ہیں لیکن کوئی سیاح ادھر نہیں جاتا لیکن یہ علاقہ دیومالائی کہانیوں سے بھی بھرا ہوا ہے۔ ماہرِ بشریات الطاف حسین کہتے ہیں کہ یہ مقام تین دنیاؤں کا سنگم ہے۔ اوپر کا جہاں، انسانی جہاں اور پاتال کی دنیا۔ اوپری جہاں میں روحیں رہتی ہیں، انسانی جہاں میں فانی لوگ بستے ہیں اور نیچے کی دنیا میں مردہ افراد کی روحیں رہتی ہیں۔

بدرکھا عین وہی جگہ ہے جہاں مقامی افراد روحوں کو خوش کرنے کے لیے جانوروں کو بھینٹ چڑھاتے ہیں۔ جب شادی کے بعد دلہا اور دلہن یہاں سے گزرتے ہیں تو ان کی راہ میں جانور قربان کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہماری زمین خشکی کے کئی ٹکڑوں سے بنی ہے جسے ارضیاتی پلیٹس کہا جاتا ہے اور پاکستان میں اس مقام پر اور گوادر کے قریب سمندر میں ارضیاتی پلیٹیں باہم ملتی ہیں۔

ح ، ح
--------------


 
Top